وزارت دفاع

سری لنکا  بحریہ کے وائس ایڈمرل پریانتھا پریرا ہندوستان کے دورے پر  

Posted On: 24 MAY 2023 5:46PM by PIB Delhi

سری لنکا بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل (وی اے ڈی ایم) پریانتھا پریرا 23 سے 27 مئی 2023 تک ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دوران  وائس ایڈمرل پریانتھا پریراانڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا میں  اسپرنگ ٹرم  2023 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی صدارت کریں گے۔

وائس ایڈمرل (وی اے ڈی ایم) پریانتھا پریرا نے آج 24 مئی 2023 کو نئی دہلی میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار سے ملاقات کی اور خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی سمت  تعاون پر مبنی میکانزم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ساؤتھ بلاک کے لان میں  انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس سے پہلے انہوں نے  نیشنل وار میموریئل پر بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی  اور تاریخی اعتبار سے اہم  رشتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک  رشتوں کو  مضبوط بنانے کی سمت کام کررہے ہیں ۔ ہندوستان اور سری لنکا نے ہندوستان کی’پڑوسی مقدم پالیسی‘ اور ’خطے میں سبھی کے لیے سکیورٹی  اور ترقی‘ کے  نظریہ کے مطابق  بحری  شعبے میں  بات چیت کو توسیع دی ہے۔

ہندوستانی بحریہ مختلف پہل قدمی کے ذریعہ سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ اس میں  بحریہ کی باہمی مشق سلینیکس ، ہائیڈروگرافی، ٹریننگ  اور دیگر بحری راستوں پر  غوروخوض شامل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں بحریہ کے جنگی جہاز باقاعدہ طور پر ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر ٹھہرتے ہیں ۔

سری لنکا کی  بحریہ کے کمانڈر پریانتھا پریرا کا موجودہ دورہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے بیچ  تعاون بڑھانے کی علامت ہے اور آئی او آر میں سیکیورٹی کو بڑھانے اور سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دو دوستانہ   سمندری پڑوسیوں کے عزم کے جذبہ کی تجدید  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(3)VICEADMIRALPRIYANTHAPERERACOMMANDEROFTHESRILANKANAVYVISITTOINDIA86YF.jpg

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5446)



(Release ID: 1927041) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi