وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزراء ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جی کشن ریڈی سری نگر میں تیسری سیاحت سے متعلق تیسری ورکنگ گروپ میٹنگ کے دوران فلم ٹورازم فار اکنامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزرویشن  کے موضوع پر ایک  تقریب سے خطاب کر رہے ہیں


بھارتی فلمی اداکار، پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت کے رام چرن فلمی نقاد اور صحافی میانک شرما کے ساتھ  سرگرم گفت و شنید میں حصہ لے رہے ہیں

کشمیر کے نوجوان انتہائی خواہش مندہیں ، مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں اوریہ کہ وہ  اس ملک کے لوگوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی  کے ذریعہ   فراہم کئے گئے بے پناہ مواقع کو دیکھ سکتے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

خوبصورت مقامات، باصلاحیت تکنیکی ماہرین، جدید ترین پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے ساتھ فلم پروڈکشن کے لیے بھارت ایک  ایسا مقام ہوگا جہاں حیرت انگیز بصری تخلیق کی جاسکتی ہے: جی کشن ریڈی

وزیر اعظم نریندر مودی کا خیال ہے کہ سیاحت کا سب سے بڑا اثریہ ہے کہ  یہ سب سے زیادہ  روزگار پیدا کرنے والا ہے اور یہ جی 20 اجلاس جموں و کشمیر میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرے گا: امیتابھ کانت

فلم سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی کے مسودے کی بھی نقاب کشائی کی گئی

Posted On: 22 MAY 2023 9:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مرکزی وزیر ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر، جناب جی کشن ریڈی نے  ایس کے آئی سی سی سری نگر میں سیاحت سے متعلق ورکننگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے دوران آج معاشی ترقی کے لیے فلمی سیاحت اور ثقافتی تحفظ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کا نوجوان انتہائی پرجوش، حساس اورمستقبل کی سمت متوجہ ہے جو اس ملک کے لوگوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سامنے آنے والے بے پناہ مواقع کو دیکھ سکتا ہے۔سری نگر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کی یہ تیسری میٹنگ اور اس کے ضمنی پروگراموں سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ نیا اور پرامن جموں و کشمیر اپنی قدیم خوبصورتی کی وجہ سے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے فلم سازوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QQS1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022OSA.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں اور کشمیر میں ہونے کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر کے لیے کثیرطور پر سود مند ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر سب سے زیادہ منافع بخش، کم خرچ اور اقتصادی طور پر قابل عمل فلم  کا مقام بننے جا رہا ہے۔

اپنے خطاب میں،جناب  جی کشن ریڈی نے کہا، خوبصورت مقامات، باصلاحیت تکنیکی ماہرین، آرٹ پوسٹ پروڈکشن کی سہولیات کے ساتھ فلم پروڈکشن کے لیے بھارت ایک ایسا مقام ہوگا جو عالمی معیار کے صوتی اثرات کے ساتھ حیرت انگیز بصری تخلیق کر سکتا ہے۔

کلہانہ کی راجترنگینی کا حوالہ دیتے ہوئے  جناب  جی کشن  ریڈی نے کہا، بھگوان اکثر سری نگر کی جھیلوں کے کنارے بیٹھنے کے لیے اترتے تھے کیونکہ اس جگہ نے فنکاروں، فطرت سے محبت کرنے والوں اور اب فلم سازوں کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے  اور اب یہ فلم ساز جموں و کشمیرمیں فلم سازی کو بحال کریں گے۔جموں و کشمیر میں کئی مشہور قومی اور بین الاقوامی فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے اور حکومت کا سب سے بڑا مقصد اب نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ملک میں فلمی سیاحت کو بحال کرنا ہے۔

جناب  ریڈی نے کہاکہ یہ تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے فلمی سیاحت کی بے پناہ صلاحیتوں کو  بروئے کار لایا جاسکے گا اور ہماری متحرک سیاحت کی صنعت میں اس کا حصہ ہے۔

جناب ریڈی نے کہا کہ اس سال ‘ناٹو ناٹو گانا’ اور ‘دی ایلیفینٹ وِسپررز’ دستاویزی فلم کے لیے دو آسکر جیتنا ہمارے ایک تاریخی لمحہ تھا۔

جناب ریڈی نے مزید کہاکہ فلمی سیاحت سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے کا ایک  مضبوط وسیلہ ہے کیونکہ فلمیں دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے والے سفری انتخاب پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔

اس موقع پر موجود بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت ،کے رام چرن نے فلم نقاد اور صحافی میانک شرما کے ساتھ سرگرم صلاح و مشورے میں حصہ لیا۔ اپنی بات چیت کے دوران جناب چرن نے کہاکہ  کشمیر کی خوبصورتی سہر انگیز ہے کیونکہ یہ لوگوں کو اس کی قدیم خوبصورتی، جادوئی پہاڑوں اور ہر چیز کی  طرف راغب کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ADRR.jpg

جی 20 شیرپا، امیتابھ کانت نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی کا خیال ہے کہ سیاحت کا شعبہ سب سے بااثرشعبہ  ہے جو سب سے بڑا روزگار پیدا کرنے والا ہے اور یہ جی 20 میٹنگ جموں و کشمیر میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرے گی۔

کشمیر کی قدیم خوبصورتی کی  ستائش کرتے ہوئے،جناب  کانت نے کہا، فلم کے لئے کشمیر سے بہتر کوئی مقام نہیں ہے کیونکہ فلمی صنعت کو پیش کرنے کے لیے  اس میں سب کچھ ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  اورجناب جی کشن ریڈی، ایس ایچ۔ کے رام چرن، جناب  امیتابھ کانت، سکریٹری ایم آئی بی جناب اپوروا چندرا اورجی 20 کے چیف کوآرڈینیٹر، ہرش وردھن شرنگلا کی موجودگی میں  فلم سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی کے مسودے کی نقاب کشائی کی گئی۔

اس میٹنگ کے موقع پر سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی 5ویں ترجیح کے ساتھ منسلک ایک پینل  مباحثہ میں ، فلموں کے ذریعے مراکز کو فروغ دینے کے لیے اپنائے جانے والے ملک کے مخصوص اہل کاروں سے منسلک چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی  اور ان مقامات پر فلمی سیاحت کے اثرات پر بھی زور دیاگیا۔

*************

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5437


(Release ID: 1926865) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi