سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے رسائی سے متعلق عالمی بیداری دن (جی اے اے ڈی) منایا
Posted On:
23 MAY 2023 6:16PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی بھارتی حکومت کی وزارت کے تحت معذور افراد کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل ادارہ ہے ۔محکمہ نےسب کی شمولیت والے ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے وژن کے ساتھ جس میں معذور افراد کی نشوونما اور ترقی کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ پیداواری،حفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں، کامیابی کے ساتھ رسائی سے متعلق عالمی بیداری دن (جی اے اے ڈی)منایا۔ ایک مرکزی مینڈیٹ کے طور پر،محکمہ نے 80 اداروں/تنظیموں کے ساتھ جو ڈی ای پی ڈبلیو ڈی سے وابستہ ہیں پورے ہندوستان میں 80 سے زیادہ مقامات پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔تقریباً 15000 شرکاء نے رسائی سے متعلق عالمی بیداری دن ( جی اے اے ڈی) کی تقریب میں شرکت کی۔ہر سال مئی کے مہینے کے تیسرے ہفتے کی جمعرات کو منایا جاتا ہے جی اے اے ڈی کا مقصد ہر کسی کو ڈیجیٹل ویب، سافٹ ویئر، موبائل وغیرہ کے بارے میں بات کرنا، سوچنا اور سیکھنا ہے تاکہ مختلف معذوری کے شکار لوگوں تک رسائی کو شامل کیا جاسکے۔
جی اےاے ڈی کے مقصد سے مطابقت رکھتے ہوئے اور معذور افراد کے لیے ٹیکنالوجی کو قابل رسائی اور قابل استعمال بنانے کے مقصد کے ساتھ محکمہ نے درج ذیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا تھا۔
- مختلف قسم کے ایڈز اور معاون آلات کی تقسیم، یعنی ٹی ایل ایم کٹ، تین پہیہ سائیکل، وہیل چیئرز،سی پی چیئرز، اسمارٹ کینز،سماعت سے متعلق آلات وغیرہ ۔
- پوسٹر سازی، کوئز مقابلہ، ریلی
- بیداری اور حساس بنائے جانے سے متعلق اجلاس
- والدین، خصوصی اسکول این جی اوز کے اساتذہ، پیشہ ور افراد، اسکول پلاننگ اینڈ آرکیٹیکٹ (ایس پی اے) بھوپال کے طلباء کے ساتھ ٹیکنالوجی تک رسائی اور معذوری سے متعلق افرادکی شمولیت کے لئے (دیویانگجن) پر عوامی بیداری کا پروگرام۔
- خصوصی آڈیو-ویڈیو اور ریڈیو پروگرام
- سیمینارز
- ‘‘معذور افراد کے لیے بینکنگ کی سہولیات کو قابل رسائی بنانا’’ کے عنوان پر ویبینار۔
- ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے بااختیار بنائے جانےکو سکھائے جانے سے متعلق ویبینار
- 2021-2023 اور 2022-2024 کے اجلاسوں کے ملازمین اورڈی آئی ایس ایل آئی اورڈی ٹی آئی ایس ایل طلباء (تقریباً 180) کے لیے ویبینار۔
- ورچوئل روزگار میلہ
تمام تقریبات میں ٹیکنالوجی تک رسائی کے شعبے کے ماہرین، ماہرین تعلیم، صنعت سے متعلق رہنما، پالیسی ساز اور دیگر افرادشامل تھے۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل رسائی کے شعبے میں موجود ہزاروں معذور افراد نے بھی اپنے چیلنجز اور تجربات کامشترک کرنے میں حصہ لیا۔
محکمہ کی طرف سے جی اے اے ڈی کا جشن اور بیداری پیدا کرنا قومی سطح کا جشن ہے جو کہ تمام متعلقہ فریقوں کو ایک ہی دن ہندوستان کے متعدد مقامات پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ ڈیجیٹل اورتکنیکی رسائی کے میدان علم، تجربات، خیالات اور خیالات اورنظریات مشترک کئے جاسکیں اور تازہ ترین پیشرفت اور رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس تقریب نے پی ڈبلیو ڈی ایس کی ضروریات کے مطابق اداروں کے باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا اور بہترین طریقوں کے اشتراک کو بھی فعال بنایا۔اس پختہ یقین کے ساتھ کہ ہر معذورشخص ویب پر پہلے درجے کے ڈیجیٹل تجربے کا مستحق ہے،جی اے اے ڈی کا جشن ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کا ایک ترقی پسند انہ قدم تھا تاکہ معذور افراد کو معاشرے کے آزاد اور نتیجہ خیز ممبر کے طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جا سکے۔
*************
ش ح ۔ ش م ۔ م ش
U. No.5434
(Release ID: 1926857)
Visitor Counter : 149