عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی جی-20کی صدارت کاعلامتی نشان اورموضوع بیک وقت ایک مضبوط پیغام کی ترسیل کرتے ہیں ، جس کا تعلق دنیا بھرمیں سبھی کے لئے منصفانہ اورمساویانہ نموفراہم کرنے کے لئے کوشاں ہونے سے  ہے :ڈاکٹرجتیندرسنگھ

Posted On: 23 MAY 2023 6:36PM by PIB Delhi

سائنس وٹیکنالوجی (آزادانہ چارج ) کے مرکزی وزیرمملکت ، وزیراعظم کے دفتر-پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات ،  پینشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے شعبوں کے وزیرمملکت ،ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے جموں کشمیر ، سری نگر میں سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے افتتاحی اجلاس کے دوران  اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جی-20کی صدارت کاعلامتی نشان اورموضوع بیک وقت ایک مضبوط پیغام کی ترسیل کرتے ہیں ، جس کا تعلق دنیا بھرمیں سبھی کے لئے منصفانہ اورمساویانہ نموفراہم کرنے کے لئے کوشاں ہونے سے  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RQX0.jpg

مندوبین کاخیرمقدم کرتے ہوئے ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ بھارت کی  جی -20کی صدارت کاموضوع ، ‘‘واسودیوکُٹمبکم’’یا ‘‘ایک کرہ ٔ ارض ، ایک کنبہ ، ایک مستقبل’’،  قدیم مہااُپ نیشد کے سنسکرت متن سے لیاگیاہے ۔ ڈاکٹرسنگھ نے اس بات پرزوردیاکہ یہ موضوع سبھی کی زندگیوں کی قدر-انسانی ، حیوانی ، نباتاتی اور بہت چھوٹے نامیہ ، اور کرۂ ارض اورزیادہ بڑی کائنات  پر ان کے باہم مربوط ہونے کی توثیق کرتاہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ جی -20کے علامتی نشان نے بھارت کے قومی پرچم کے درخشاں رنگوں سے ترغیب حاصل کی ہے اوراس لوگو یعنی علامتی نشان میں کرۂ ارض  ، بھارت کے کرۂ ارض کے لئے سازگارموقف کی عکاسی کرتاہے اوریہ مستقبل کے ساتھ مکمل طورپرہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SF57.jpg

ڈاکٹرسنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جدید ترین اورمنفرد نوعیت کابنیادی ڈھانچہ تعمیرکیاگیاہے ۔جس میں دنیا کا بلندترین ریل پُل ‘‘چناب برج’’ شامل ہے جو ایفل ٹاورسے بھی زیادہ بلند ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت کی سب سے طویل شاہراہ سرنگ ، چینانی –نشری ٹنل ،بھی ایشیا کی سب سے لمبی دوسمتوں والی شاہراہ سرنگ ہے ۔ جو کہ جموں وکشمیر میں سیاحت کے شعبے کے لئے پرکشش مقناطیس کی طرح ہے ۔

ڈاکٹرسنگھ نے کہا کہ انھیں جغرافیکل انڈیکیشن (جی آئی ) سے حاصل بسوہلی فن کی شکل کو ساجھا کرکے خوشی ہوئی ہے ، جو مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں کشمیر کوبین الاقوامی  سطح پر تسلیم کراتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RPDR.jpg

ڈاکٹرسنگھ نے اس بات کا اقرارکیا کہ سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں پانچ ترجیحات  ، سیاحت کے شعبے کے تغیرکو رفتارعطاکرنے  اوراقوام متحدہ کے ہمہ گیر ترقیاتی اہداف -2030کی حصولیابی کے لئے ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040GCR.jpg

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5430


(Release ID: 1926848)
Read this release in: English , Hindi