ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جی-ٹوئنٹی انڈیا کا تیسرا ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ (ای سی ایس ڈبلیو جی) اجلاس آج ممبئی میں ایک اتفاق رائے پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے ٹھوس نتائج کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 23 MAY 2023 6:40PM by PIB Delhi

بھارت کی جی- 20  صدارت کے تحت  ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ (ای  سی ایس ڈبلیو جی) تیسرا اجلاس آج ممبئی میں اختتام پذیر ہوا۔

تین روزہ اجلاس میں جی - 20  ممالک  اور 10 مدعو ممالک  کے 141 مندوبین نے شرکت کی۔  14 بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی 3 دنوں کے دوران ہونے والے مباحثوں میں شرکت کی۔

ای سی ایس ڈبلیو جی کے لیے بیان کردہ 3 ترجیحات زمین کے انحطاط کو روکنا، مدور  معیشت کو فروغ دینا اور نیلی معیشت کو تحریک دینا تھیں۔ تمام میٹنگز ان تینوں موضوعات میں سے مخصوص  موضوع پر مرکوز تھیں۔ تیسرا ایس  سی ایس ڈبلیو جی ، نیلی معیشت پر مرکوز تھا اور اسے دو ضمنی پروگرام  - میگا بیچ کلین اپ ایونٹ اور اوشین 20 ڈائیلاگ کی میٹنگ کے پہلے دن سے حمایت حاصل تھی۔

ممبئی کے جوہو میں میگا بیچ کلین اپ ایونٹ ایک کامیاب پروگرام تھا،  جس میں 20 ممالک اور  ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے  37 ہندوستانی ساحلوں نے شرکت کی۔ لوگوں کو حساس بنانے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کا انعقاد 'سوچھتا' اور 'جن بھاگداری' پر وزیر اعظم کے پیغام کے مطابق  ہوا۔ اور 'ماحولیات کے لئے طرز زندگی ' (ایل آئی ایف ای) کے تصور کی اہمیت اور بحری آلودگی کے خطرات سے نمٹنے میں  انفرادی  کارروائیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے عہد کے ساتھ، جو پیغام بھیجا گیا  وہ یہ تھا کہ ساحل کی صفائی کا پروگرام  صرف  پائیدار ساحلی انتظام  اور  بحری معیشت  کا ایک مظہر نہیں ہے بلکہ یہ بحری آلودگی  کے بڑے مسئلے سے بہت زیادہ جڑا ہوا ہے اور اس حقیقت سے کہ ہمارا اپنا رویہ ماحولیات پر  ایک اثر ڈالتا ہے۔ ہندوستان میں   ہونے والے اس پروگرام میں تقریبا 16  ہزار پرجوش رضاکاروں نے شرکت کی۔

اوشین - 20  ڈائیلاگ نے بین الاقوامی ماہرین، اختراع کاروں، کمیونٹی کے نمائندوں، پالیسی سازوں، اور صنعت کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا، تاکہ ابھرتے ہوئے سائنس- ٹیکنالوجی- اختراع سے چلنے والے حل، موثر اور جامع پالیسی اور گورننس سے منسلک چیلنجز، اور  قومی اور علاقائی  نیلی معیشت کی کوششوں کو سپورٹ کرنے کے لیے مالیاتی میکانزم کے قیام کے لئے راستوں  سے متعلق پہلوؤں پر بات چیت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

دوسرے دن کا آغاز پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل ایم پاٹل کے افتتاحی خطاب سے ہوا، جنہوں نے میگا بیچ کلین اپ ایونٹ کی شاندار کامیابی پر ورکنگ گروپ کو مبارکباد دی اور ای سی ایس ڈبلیو جی کی طرف سے  ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل کے میدان  میں کی گئی سخت محنت کی تعریف کی۔  اس کے بعد محترمہ لینا نندن، جی - 20  انڈیا کی چیئر اور ماحولیات، جنگلات، موسمیاتی تبدیلی کی  وزارت ( ایم او ای ایف سی سی) کی سکریٹری  نے اس دن کے لیے افتتاحی کلمات ادا کیے، جنہوں نے پہلی دو ای سی ایس ڈبلیو جی  میٹنگوں میں فعال طور پر شامل ہونے کے لیے مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ ممالک کی شرکت نے ایک تعمیری عمل کی پیروی کی ہے اور اب تک ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز بنایا ہے۔ مزید برآں ، انہوں نے جی -20 ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلامیہ  بحث میں اپنی مسلسل شرکت کو یقینی بنائیں، تاکہ جامع، حوصلہ مند، کارروائی پر مبنی، اور فیصلہ کن نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ،کیونکہ ورکنگ گروپ ہندوستان کی صدارت میں کارروائی کے آخری مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تیسری ای سی ایس ڈبلیو جی  میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا وزارتی اعلامیہ کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال تھا اور اس میں ترجیحی شعبوں پر تعمیری بات چیت اور غور و خوض شامل تھا۔ فوکس گروپ ڈسکشنز سے نتائج  اخذ  کرتے  ہوئے ، جو ہندوستانی صدرات  کی طرف سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تینوں موضوعاتی ترجیحات پر منعقد کیے گئے تھے، یہ بات چیت باہمی تعاون اور جامعیت  کے پختہ عزم کے ساتھ کی گئی۔ نتائج کی دستاویزات پر لائن بہ لائن تبادلہ خیال کیا گیا اور رکن ممالک نے اپنے اپنے نقطہ نظر پیش کیے۔

تیسرا ای سی ایس ڈبلیو جی اجلاس اعلامیہ پر بحث کے موڈ پر ختم ہوا، جس پر مزید غور و خوض کیا جائے گا اور اگلے چند ہفتوں میں طے شدہ ورچوئل میٹنگز میں بہتری لائی جائے گی، اور 28  جولائی 2023  کو  وزیر موصوف  کی میٹنگ کے ساتھ  26  تا 27 جولائی سے  چنئی میں   منعقد ہونے والی چوتھی اور آخری ای سی ایس ڈبلیو جی میٹنگ  سے پہلے  ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5425



(Release ID: 1926796) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Marathi