کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب بھگونت کھوبا کل نئی دہلی میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلزکے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 23 MAY 2023 3:17PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ کل نئی دہلی میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے عالمی کاروباری برادری کے لیے ایک بی 20 یعنی کاروباری اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب کا افتتاح کیمیکل اور فرٹیلائزر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا ، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے کے سکریٹری اور جی 20 کے رکن ممالک کے مختلف نمائندوں کی موجودگی میں کریں گے۔

بھارت سے 500 سے زیادہ مندوبین اوربی 20 ممالک میں صنعت/ایسوسی ایشن/فیڈریشن کے نگران، حکومتی نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں جرمنی، میکسیکو، روس، ہنگری،امریکہ، بیلجیم، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور جنوبی کوریا کے صنعتی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس کا مقصد ڈی کاربنائزیشن،یعنی کاربن کے صفر اخراج ، مدور معیشت، حیاتیاتی تنوع اور پانی کے تحفظ کے چار ستونوں میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز صنعت کے لیے حفاظت اور پائیدار ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ یہ کانفرنس کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور صنعت کو درپیش مختلف مسائل کے پائیدار حل پر غور و خوض کرنے کی ایک کوشش ہے۔ مذکورہ کانفرنس ممکنہ مواقع کی نشاندہی،ہمہ گیریت اور تشہیری پہلو پرجی 20 ممالک کے درمیان علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گی۔

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل  کی صنعت جو تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے، بھارتی  معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کا استعمال الائیڈ ڈاون اسٹریم پروڈکٹس کے لیے بلڈنگ بلاکس اور خام مال فراہم کرنے میں کیا جاتا  ہے۔مجموعی اقتصادی ترقی اور قوم کی تعمیر کے شعبے کی نمایاں صلاحیت کے پیش نظر،جی 20 ممبران کے پاس ترقی کے حوصلہ افزا اہداف کو حاصل کرنے کے لیے صلاحیت اور صلاحیت  سازی کو وسعت دینے کے  وسیع مواقع موجود ہیں۔

تقریب کے دوران، کیمیکلز کی صنعت میں ہمہ گیریت کیمیکل صنعت میں نیٹ زیرو/پائیداری حاصل کرنے کے راستےآر اینڈ ڈی ، کیمیکل صنعت میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل یکسر تبدیلی اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے لیے سب کی شمولیت والے اوراختیار کی جانے والی مہارت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت کی جی 20 کی صدارت کے دوران، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ مل کر بھارت کا کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کا محکمہ 24 مئی 2023 کونئی دہلی میں  کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز پر بین الاقوامی کانفرنس: گرین ٹیک اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پائیدار منتقلی، کے موضوع پربھارت میں بی 20 انگیج مینٹ یعنی مشغولیت  کا اہتمام کر رہا ہے۔بزنس20(بی20) عالمی کاروباری برادری کے ساتھ جی20 کا باضابطہ ڈائیلاگ فورم ہے۔بی 20 بین الاقوامی سطح پر پالیسی سازوں،سول سوسائٹی اور کاروباری اداروں کے درمیان مکالمے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد اقتصادی پیداوار اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیاد پر ٹھوس قابل عمل پالیسی سفارشات فراہم کرنا ہے۔

کانفرنس کے مقاصد درج ذیل  ہیں:

  • عمل آوری اور انضباطی مہارت کے لیے ایک مضبوط اجتماعی ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جوبی 20 ممبران کے لیے بغیر بات چیت کےایجنڈے میں سے ایک کے طور پر برقرار رہ سکے۔
  • حکومت، صنعت،ماہر تعلیم اور دیگر متعلقہ بی 20فریقوں کو شامل کرکے کیمیکل صنعت اور اس کی  مثبت شکل کے ساتھ موجودہ مفہوم کو تبدیل کریں۔
  • مسابقتی قیمتوں پر بہتر معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے جدید، اختراعی مینوفیکچرنگ اور عمل آوری سے متعلق کارکردگی کو فروغ دے کر صنعت کو تبدیل کرنے کے لیے بہترین درجے کی اسمارٹ مینوفیکچرنگ کا فروغ۔

کانفرنس میں مدور معیشت اور پائیدار ترقی کی نظامی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے بھارت کے عزم نیز حکومت کی کارکردگی کی نمائش کی  جائے گی۔ جس میں سب کے لیے قدر پیدا کرتے ہوئے فضلے کو ختم کرنے کے لیے وسائل اور مواد کو مسلسل  قابل استعمال بنایاجاتا ہے۔

کانفرنس کے متوقع نتائج یہ ہیں:

  • عالمی منڈی میں مسابقتی بننے کے لیے درمیانی اور طویل مدت میں بی 20 ممبران کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانا۔
  • ماحولیاتی اثرات کو روکنے کے لیے گرین ٹیکنالوجیز متعارف کروا کر صنعت کو مزید پائیدار بنانا۔
  • بہترین حفاظت اور پائیداری کے طریقوں کی منتقلی اور اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے صنعت اور حکومتی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنا۔
  • ہمہ گیرکیمسٹری کے لئے ایک اجتماعی عملی منصوبہ اورطریقہ کار کا تصور:بنیادی کیمیکلز کی ترکیب کے لیے قدرتی ذرائع سے گرین کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او2)تیار کرنا، مینوفیکچرنگ کے عمل کی کارکردگی کے ساتھ کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کیپچر(سی او 2) کے لیے ٹیکنالوجیز اور اس کا طویل مدتی استعمال/اسٹوریج وغیرہ۔

*************

ش ح ۔ ش م ۔ م ش

U. No.5423



(Release ID: 1926793) Visitor Counter : 98