وزارت سیاحت

  جموں کشمیر کے لیفٹننٹ  گورنر جناب منوج سنہا نے مرکزی وزراء ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جناب جی کشن ریڈ ی اور اجے بھٹ کی موجودگی میں  تیسری ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کا افتتاح  کیا


ہندوستان کی  جی20 صدارت کے تحت،  جی20 ٹورازم ورکنگ گروپ پانچ  باہم منسلک ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک وسیلے کے طور پر سیاحت کے لیے روڈ میپ فراہم کرے گا :  جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر

لوگو اور تھیم مل کر ہندوستان کی  جی 20 صدارت کا ایک طاقتور پیغام دیتے ہیں، جو پوری دنیا کے لیے منصفانہ اور مساوات پر مبنی ترقی کے لیے کوشاں ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزارت سیاحت ہندوستان اور دنیا بھر میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جی 20 ممالک کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں  ہے: جناب جی کشن ریڈی

سیاحت ترقی کا ایک بڑا محرک ہے، روزگار پیدا کرنے کا ایک  اہم محرک ہے: امیتابھ کانت

 جی 20 ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور مدعو ممالک کے مندوبین نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی

Posted On: 23 MAY 2023 6:55PM by PIB Delhi

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج ایس کے آئی سی سی  سری نگر میں  ’تیسری ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر   مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )،سائنس و ٹکنالوجی ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا  ،  ڈاکٹر جتیندر سنگھ ؛ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور سیاحت اور دفاع کے  مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں جی 20 ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور مدعو ممالک کے مندوبین نے بھی  شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر   جناب منوج سنہا نے کہا، ہندوستان کی  جی20 صدارت کے تحت،  جی20 ٹورازم ورکنگ گروپ پانچ  باہم منسلک ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک وسیلے کے طور پر سیاحت کے لیے روڈ میپ فراہم کرے گا  ۔

جناب سنہا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر جلد ہی دنیا کے ٹاپ 50 مقامات میں اپنا درجہ  حاصل کر لے گا اور یہ عالمی مسافروں کی ٹریول بکٹ لسٹ میں شامل ہو گا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر نے زور دیا کہ  جموں وکشمیر  وولر جھیل کے کنارے ملک کے سب سے بڑے بُک ویلج کو ترقی دے رہا ہے کیونکہ اس کا مقصد دیہی علاقوں اور مقبول مقامات کو مزید پائیدار بنانا اور دلکش ورثے کے مقامات کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ہے۔

جناب سنہا نے کہا، تقریباً چار دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد، جموں و کشمیر نے بالی ووڈ کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا ہے اور 2021 میں فلمی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور جموں کشمیر کو فلم کی شوٹنگ کا مقبول ترین مقام بنانے کے لیے ایک فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے۔

جناب سنہا نے کہا ’’ یہ ایک شاعری ہے۔ یہ احساس کی سرزمین ہے۔ یہ ایک توانائی کا میدان ہے جو سدابہار ہندوستانی ثقافتی اقدار کے ساتھ درخشاں ہے۔ جموں کشمیر میں سیاحت  ہندوستان کی کثیر المذہبی اور کثیر الثقافتی اخلاقیات کی عکاس  بھی ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وبا کے پس منظر میں سیاحت کے شعبے میں تبدیلی مسافروں کی ضروریات، صنعت کے فریقوں کے مفادات، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے پر مرکوز رہے۔ ‘‘

افتتاحی تقریب کے دوران  اپنے خطاب  میں  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، لوگو اور تھیم مل کر ہندوستان کی  جی 20 صدارت کا ایک طاقتور پیغام دیتے ہیں، جو پوری دنیا کے لیے منصفانہ اور مساوات پر مبنی ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔

مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان کی جی20 صدارت کا موضوع- ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’ایک  کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل ‘‘ - مہا اُپنشد کے قدیم سنسکرت متن سے لیا  گیا ہے۔  ڈاکٹر سنگھ نے زور دیتے ہوئے  کہا کہ یہ موضوع  تمام زندگیوں - انسان، جانور، پودے اور مائکرو اورگنزم  اور کرہ ارض اور وسیع تر کائنات میں ان کے باہمی ربط کی تصدیق کرتا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا، جموں و کشمیر ایفل ٹاور سے بلند  دنیا کے سب سے اونچے ریل پُل ’ چناب برج‘  اور ایشیا کی سب سے طویل  بائی- ڈائریکشنل شاہراہ سرنگ  - ہندوستان کی سب سے طویل شاہراہ سرنگ چنانی-ناشری  سرمگ  جیسی  انوکھی بنیادی سہولیات کے ساتھ آگے بڑھا ہے  جو جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کے لیے کشش کا مرکز ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا، انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسوہلی آرٹ فارم نے  جی آئی ٹیگ حاصل کر لیا ہے، جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کو بین الاقوامی شناخت ملی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں پانچ ترجیحات  سیاحت کے شعبے میں کی منتقلی کو تیز کرنے  اور اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کو حاصل کرنے میں  کلیدی بلڈنگ بلاکس ہیں۔

 ڈاکٹر جی کشن ریڈی نے افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا ،  وزارت سیاحت ہندوستان اور دنیا بھر میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جی 20 ملکوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں  ہے۔

جناب ریڈی نے یہ بھی کہاکہ، ٹورازم ورکنگ گروپ  کی تیسری میٹنگ کے تحت پانچ اہم ترجیحات والے شعبوں میں گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنرمندی، ایم  ایس ایم ای اور ڈیسٹینیشن مینجمنٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ترجیحات سیاحت کے شعبے کی منتقلی میں تیزی لانے اور 2030 کے لئے مقرر  پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے  اہم بلڈنگ بلاکس ہیں۔

جناب ریڈی نے کہا کہ ٹورازم ورکنگ گروپ  صحیح  سمت  آگے بڑھ رہا ہے اور جی 20 ملکوں، بین الاقوامی تنظیموں اور مدعو  ملکوں  کی مشترکہ کوششوں سے سیاحتی  صنعت کے لیے جامع اور عمل پر مبنی  فیصلہ کن رہنما خطوط حاصل ہوں گے۔

جی 20 شیرپا،  جناب امیتابھ کانت نے کہا  گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنرمندی، ایم ایس ایم ایز اور ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کے تحت ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری  میٹنگ کے تحت پانچ اہم ترجیحات والے شعبوں میں قابل تعریف پیش رفت ہوئی ہے۔ جناب کانت نے زور دیتے ہوئے کہاکہ سیاحت ترقی کا اور روزگار پیدا کرنے کا ایک اہم  محرک ہے۔

جناب  کانت نے کہا کہ سیاحت کے شعبے  کے لئے اسکلنگ، ری اسکلنگ میں  کافی اہم  رول نبھانا ہے اور یہ اسکلنگ روزگار  کے مواقع  پیدا کرنے میں اہم  رول ادا کر سکتی ہے۔

 افتتاحی اجلاس میں جی 20 ملکوں ، مدعو ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کے علاوہ ، سیاحت اور دفاع کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، جی 20 کے چیف کوآرڈینیٹر  جناب  ہرش وردھن شرنگلا اور وزارت سیاحت میں سکریٹری  جناب اروند سنگھ بھی موجود تھے۔

تصاویر:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YC6K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GBB8.jpg

 

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5412)



(Release ID: 1926785) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi