محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار ، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپندر یادو اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی جناب دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کے غیر منظم شعبے کے ورکرز اور گگ ورکرز کے  نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا


محنت کے مرکزی وزیر اور نائب وزیراعلی نے منظم شعبے کے ورکرز اور ایمپلائرس ایسوسی ایشن    کے مسائل کو حل کرنے کے لئےممبئی میں ان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا

محنت کے مرکزی وزیر نے بیمہ شدہ اشخاص کے لواحقین کے لئے سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے واسطے  آن لائن ایپلی کیشن جاری کی

جناب بھوپندر یادو کی صدار ت میں مغربی زون اور مہاراشٹر  میں ای ایس آئی اسکیم  کے بارے میں جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی

محنت کے مرکزی وزیر کی صدارت میں ای  پی ایف او مہاراشٹرکی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 22 MAY 2023 7:39PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار ، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپندر یادو اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی جناب دیویندر فڑنویس نے22 مئی 2023 کو ممبئی میں   مہاراشٹر کے غیر منظم شعبے کے ورکرز اور گگ ورکرز کے  نمائندوں کے ساتھ ایک  میٹنگ کا انعقاد کیا۔دونوں معززین نے صبروتحمل کے ساتھ ورکرز اور ملازمین  کے نمائندوں کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو سنا۔

حکومت مہاراشٹرکے محنت  کے وزیر ڈاکٹر سریش کھاڑے ،رکن پارلیمنٹ جناب منوج کوٹک ، رکن پارلیمنٹ جناب گوپال شیٹی، رکن پارلیمنٹ جناب راہل شیوالے، رکن اسمبلی محترمہ مادھوری مسل، حکومت ہند  کی محنت اور روزگارکی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ  ، ای ایس آئی  سی کے ڈی جی ڈاکٹر راجندر کمار ، محترمہ نیلم شمی راؤ ، سی پی ایف سی ،ای پی ایف او ، جناب آلوک چندر ، ایس ایل ای اے ،محنت اور روزگار کی وزارت  اور غیر منظم شعبے  ، گگ ورکرز ، ٹریڈ یونینوں  اور ایمپلائرز ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے بھی  میٹنگ میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر محنت نے  غیر منظم شعبے اور گگ ورکرز کے نمائندوں کو حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت  کی غیر منظم شعبے سےمتعلق سوشل سیکورٹی  کی مختلف اسکیموں  مثلاً پی ایم -ایس وائی ایم، ای –شرم  وغیرہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ای-شرم پورٹل پر رجسٹریشن کے لئے دیگرورکرز  کی حوصلہ افزائی کریں۔

بعد میں مہاراشٹر ریاست میں منظم شعبے کے ورکرز سے متعلق مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے  مرکزی وزیر محنت کی صدارت نے ایک علیحدہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نائب وزیر اعلی نے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 12 ای –ایس آئی ایس اسپتالوں میں بیڈ آکیوپینسی کم ہونے کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے انہوں نے ایک ماہ کے اندر ان ای ایس آئی ایس اسپتالوں کو ای ایس آئی سی  کو منتقل کئے جانے کی ہدایت دی۔  ای ایس آئی سی کے اختیار میں آنے کے بعد یہ اسپتال براہ راست ای ایس آئی سی کے ذریعہ ہی چلائے جائیں گے۔ انہوں نے 5 نئے اسپتالوں اور 41 نئی ڈسپنسریوں کی تعمیر کے لئے ای ایس آئی سی کو زمین الاٹ کرنے کی ہدایات  بھی جاری کیں۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی نے  محنت اور روزگار، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر  جناب بھوپندر یادو کے ساتھ مہاراشٹر ریاست کے ماحولیات اور جنگلات کے محکمے سےمتعلق مختلف مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی۔  

مرکزی وزیر محنت نے بیمہ شدہ اشخاص کے لواحقین  کے لئے سرٹیکفیٹ جاری کرنے سے متعلق آن لائن ایپلی کیشن کا بھی آغاز کیا۔  اب بیمہ شدہ افراد کے لواحقین کو  سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے ذاتی طور پر ای ایس آئی سی کے دفتروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔  بیمہ شدہ افراد کے لواحقین کے لئے درخواست  اس ایپلی کیشن کے ذریعہ فیس لیس  طریقےسے کی جاسکتی ہے۔  اور اس کو تصدیق کے بعد آرام سے  گھر بیٹھ کر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتاہے۔  بیمہ شدہ  افراد کے لئے ای ایس آئی سی کے ذریعہ چلائے جانے والے  8 میڈیکل کالجوں اور چند سرکاری میڈیکل کالجوں میں   ایم بی بی ایس کی 437 سیٹیں   سالانہ ریزرو ہوتی ہیں۔

ا س سے قبل مرکزی  وزیر محنت  نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں  مغربی زون میں ای ایس آئی اسکیم کے کام  کاج ، مہاراشٹر میں ای  ایس آئی ایس میں  دھن ونتری  موڈیول کے نفاذ ،  ای ایس آئی اسکیم  کے نفاذ  ، مہاراشر میں ای ایس آئی سی اسپتالوں میں ریفرلز  کے تجزیے ،مہاراشٹر ریاست کے اہم  مسائل   اور مغربی زون میں تعمیراتی پروجیکٹوں کےبارے میں بات چیت کی گئی اور فیصلے کئے گئے۔

مرکزی وزیر محنت نے ای پی ایف او مہاراشٹر کی جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی جس میں  ای پی ایف او کےکام  کاج  پروجیکٹ تیار کرنے اور بڑے دفاتر کو معقول بنانے  کا جائزہ لیا گیا۔

*****

ش  ح۔ا گ  ۔ ج

UNO-5405


(Release ID: 1926616)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi