نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
آئینی عہدوں پر فائز حکام کو چاہیے کہ وہ اپنے طرز عمل کو اعلیٰ معیار، وقار اور خوبصورتی سے پیش کریں – نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت کے مندروں میں خلل نہیں ڈالا جا سکتا اور اسے سیاسی حکمت عملی کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا
نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ دوسرے نقطہ نظر کی طرف عدم برداشت کے تشویشناک رجحان کو ختم کیا جائے
پارلیمانی خودمختاری ناقابل تسخیر ہے- نائب صدر جمہوریہ
کہاں ہے عقل اور طنز، جو کبھی پارلیمنٹ اور مقننہ میں اعلیٰ شخصیتوں کے مابین تال میل کی پہچان تھی ، نائب صدر نے سوال کیا
ناب صدر جمہوریہ نے ترقی پسند قانون سازی کے لیے کیرالہ کی قانون ساز اسمبلی کی تعریف کی
نائب صدر جمہوریہ جمہوریہ نے کیرالہ قانون ساز اسمبلی کی عمارت کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا
Posted On:
22 MAY 2023 2:41PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کے مندروں میں خلل نہیں ڈالا جا سکتا اور رکاوٹ ڈالنے کے اس طریقے کو سیاسی حکمت عملی کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا اور قانون سازوں نیز پریزائیڈنگ افسران سے اپیل کی کہ وہ اس ابتری کو فوری طور پر دور کریں۔
آج ترواننت پورم میں کیرالہ قانون ساز اسمبلی کی عمارت- نیاماسبھا- کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئینی عہدوں پر فائز حکام کو اعلیٰ معیار، وقار اور خوبصورتی کے ساتھ اپنے طرز عمل کی مثال دینی چاہیے۔
جناب دھنکھر نے مقننہ سے کہا کہ وہ دستور ساز اسمبلی سے تحریک حاصل کریں جو بہت سے پیچیدہ مسائل کو بغیر کسی رکاوٹ کےدور کرتی ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ مقننہ کا موثر اور نتیجہ خیز کام کرنا جمہوری اقدار کو پھلنے پھولنے اور تحفظ دینے اور ایگزیکٹو کو جوابدہ رکھنے کی سب سے محفوظ ضمانت ہے۔ انہوں نے ’’دوسرے نقطہ نظر کی طرف عدم برداشت کے تشویشناک رجحان‘‘ کے ختم ہونے پر بھی زور دیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جمہوریت میں ہر ایک مسائل کا جائزہ متعصبانہ انداز میں نہیں لگایا جا سکتا، نائب صدر جمہوریہ نے قومی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر کسی پر متعصبانہ موقف سے اوپر اٹھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیوں "حکمت، مزاح اور طنز، جو کبھی پارلیمنٹ اور مقننہ میں اعلیٰ شخصیتوں کے درمیان تال میل کا خاصہ تھا" عوامی گفتگو سے غائب ہو رہا ہے، انہوں نے قانون ساز ارکان پر زور دیا کہ وہ اسے دوبارہ قائم کریں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئین ایوان کے اندر تقریر کی آزادی کا استحقاق فراہم کرتا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس آزادی کو ایک متحرک جمہوری روایت کو برقرار رکھنے کے مقصد سے صحت مند بحث کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ خلل ڈالنے کے مقصد سے ۔ ’’پارلیمنٹ اور مقننہ غیر تصدیق شدہ معلومات کے پلیٹ فارم نہیں ہیں۔‘‘
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی بھی جمہوریت میں پارلیمانی خودمختاری ناقابل تسخیر ہے، نائب صدر جمہوریہ جمہوریہ نے کہا، ’’جمہوریت کا جوہر اس میں مضمر ہے کہ عوام کی تقدیر کو جائز پلیٹ فارم یعنی پارلیمنٹ اور مقننہ کے ذریعے ظاہر کیا جائے۔‘‘
کیرالہ کے لوگوں اور ان کے منتخب نمائندوں کو ان کی قانون ساز عمارت کی سلور جوبلی کے موقعے پر پر مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جمہوریہ نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ اس طرح کی عمارتیں محض اینٹوں اور گارے کا کام نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ قانون ساز اسمبلی کی عمارت عوام کی مرضی، جمہوریت کی روح اور آئین کے جوہر کی نمائندگی کرتی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ریاست اپنی مستقبل کی سوچ کے تناظر اور سماجی انصاف سے وابستگی کے لیے جانی جاتی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کیرالہ کی قانون ساز اسمبلی کی تعریف کی کہ اس نے بہت سے ترقی پسندانہ قانون بنائے ہیں اور ان پر دیگر قانون سازوں کو بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے قانون سازوں سے کہا کہ "موجودہ قانون سازوں کے طور پر، آپ بھی ایک درخشاں میراث کے وارث ہیں۔ اسے روشن بنائے رکھنا آپ کا فرض ہے۔‘‘
ملک میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ کی رسائی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ریاست کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ ریاست کے معیاری انسانی وسائل اس کے ترقی پسند کام کے کلچر کے ساتھ مل کر حکمرانی کے نئے راستے تیار کرنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کیرالہ کے باشندوں کی بھی ستائش کی جنہوں نے ریاستوں کی مجموعی گھریلو پیداوار میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔
کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین، کیرالہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب اے این شمشیر، کیرالہ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب چٹیام گوپاکمار، کیرالہ اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما جناب وی ڈی ساتھیسن اس موقع پر حکومت کیرالہ کے وزیر جناب کے رادھا کرشنن اور دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ جناب دھنکھڑ کا کیرالہ کا پہلا دورہ ہے۔ ریاست کو قدیم قدرتی خوبصورتی اور بھرپور ثقافت کی سرزمین قرار دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ 'خدا کے اپنے ملک' میں آکر بہت خوش ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے ریاست سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو سلام پیش کیا، اور ان کے تعاون کو سراہا۔
21 مئی 2023 کو کیرالہ پہنچنے پر نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر سدیش دھنکھر کے ساتھ مشہور سری پدمانابھاسوامی مندر کا دورہ کیا اور سب کی بھلائی اور خوشی کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–5383
(Release ID: 1926498)
Visitor Counter : 136