خصوصی سروس اور فیچرس

کام کرنے کی جن جگہوں پر خواتین ملازمین کی تعداد زیادہ ہے، وہاں زیادہ  کریچ کھولے  جائیں گے: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی

Posted On: 22 MAY 2023 4:54PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی ایرانی نے ریاستی حکومت سے  کام کرنے کی جن جگہوں پر خواتین ملازمین کی تعداد زیادہ ہے، وہاں زیادہ کریچ (چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے گھر) کھولنے کی درخواست کی ہے۔ مرکزی وزیر، ترو اننت پورم میں شرم-20 کے ایک حصہ کے طور پر بی ایم ایس اسٹیٹ ویمن  کنونشن کا افتتاح کر رہی تھیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ٹیکنالوجی کی مدد سے کیرالہ میں آنگن واڑی کو جدید بنانے کی ضرورت  ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پوری ریاست  کی 33 ہزار آنگن واڑیوں میں سپروائزر کے  13 فیصد عہدے خالی ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ان خالی اسامیوں کو بھرنے کی اپیل کی۔ محترمہ ایرانی نے  مزید کہا کہ  مستفیدین کی شناخت اور انہیں براہ راست فائدہ پہنچانے میں ٹیکنالوجی  کے استعمال کی عمدہ مثال ’پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا‘ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ مستفیدین کی  نشاندہی ہونے پر مرکزی حکومت مالی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1FJU5.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2CJFX.jpg

امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب  وی مرلی دھرن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ریاست کی خواتین کو  کام کرنے کی جگہوں پر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہندوستان کی جی 20 کی صدارت پورے معاشرہ کو ترقی پذیر بنانے کا ایک وسیع سلسلہ بن رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo37ORA.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4E7T1.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5389



(Release ID: 1926470) Visitor Counter : 124