مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
میری لائف، میرا سوچھ شہر مہم نے رفتار پکڑ لیا ہے
~لائف مہم کے لیے ہزاروں رڈیوز ریوز ریسائیکل (#آر آر آر) مراکز قائم کیے گئے ہیں~
Posted On:
20 MAY 2023 4:55PM by PIB Delhi
ہرشہر ہر وارڈ میں #آر آرآر کا منترگونج رہا ہے۔شہری ہندوستان فضلہ کو دولت میں تبدیل کرنے کے لیے آر آرآر کے منتر کو اپنا رہا ہے۔15 مئی کو ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی امور جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ‘‘میری لائف، میرا سوچھ شہر’’ مہم کی شروعات کی تھی۔ یہ مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور شہروں کا پائیداریت اور بہتر زندگی پر خصوصی زور ہے ۔ملک گیر مہم کا مقصد آر آرآر مراکز ، ون اسٹاپ کلکیشن سینٹر کے قیام کے لیے شہروں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تاکہ شہری کپڑے، جوتے ، پرانی کتابیں، کھلونے اور استعمال شدہ پلاسٹک کو ان مراکز میں جمع کرکے اپنا تعاون پیش کریں، جس کو دوبارہ استعمال میں لانے یا ریسائیکل کے ذریعے اس کو نیا بنانے کی کارروائی کی جاسکے۔
مغرب میں خیرسگالی یا امپیکٹ مراکز دیر پا اقدامات کے لیے مرکزی ہب رہے ہیں۔الیکٹرانک اشیاء، کپڑے، پرانی کتابیں اور جوتوں کی ریسائیکلنگ سے لے کر استعمال شدہ اشیاء کی تجدید نو تک خیرسگالی مراکز نے شہری ہندوستان میں پائیداریت کی راہ ہموار کی ہے۔خیرسگالی کے لیے عطیہ اور استعمال شدہ کپڑوں اور دیگر اشیاء کی خریداری دونوں نے ان اشیاء کو ملبے(لینڈ فل) میں جانے سے روکنے میں مدد کی ہے۔خیرسگالی مراکز کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئےہندوستانی شہروں کے صاف صفائی سے متعلق ماحولیاتی نظام نے ری ڈیوز، ری یوز، ریسائیکل مراکز یا آر آر آر مراکز کی طرف پیش قدمی کی ہے۔
ملک بھر میں اب تک 7000 آر آر آر مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ پرانے اور غیر استعمال شدہ اشیاء کو جمع کرنے کے لیے میگاکلیکشن مہمات میں لاکھوں شہری جمع ہورہے ہیں۔ آر آر آر آن وہیل کے ساتھ گھر گھر جاکراشیاء کو جمع کرنے سے لے کر اس کی تخلیقیت تک، ریسائیکل اشیاء کے ساتھ آر آر آر مراکز کا قیام، اختراعی طریقہ ٔ کار سے لے کر آر آر آر مراکز میں معلومات کی تشہیرتک کی مہمات کی خاطر برانڈ سفرا اس کلیکشن مہم میں شرکت کررہے ہیں۔شہروں نے اپنے آر آر آر مہمات تیز کردیا ہے۔آگرہ، ریوا اور اندور میں کھولے گئے نئے آر آر آر مراکز نہ صرف غیر استعمال شدہ اشیاء پرانی کتابوں، جوتوں، کپڑوں، کھلونوں کو جمع کرنے کے لیے خواہشمند لوگوں کو شرکت کےلیے راغب کررہے ہیں بلکہ جن آندولن تحریک کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔
شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مدھیہ پردیش کے ریوا میں قائم آر آر آر مرکز نہ صرف شہریوں کو پرانے اور غیر استعمال شدہ اشیاء کو جمع کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں بلکہ انہوں نے لوگوں کے لیے ایک کاؤنٹر بھی قائم کیا ہے، جہاں یہ لوگ آکر اپنی ضرورت کے مطابق پرانی کتابیں، کپڑوں اور جوتوں کو لے سکتے ہیں اور جمع کرسکتے ہیں۔دیواس میں آر آر آرآن وہیل کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ہے۔اس وین کا مقصد پرانے کھلونے، کتابیں، الیکٹرانک اشیاء ، کپڑوں اوراستعمال میں لائی جانے والی اشیاء کے عطیہ کے لیے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔کچھ شہربیداری پھیلانے کے لیے کلکیشن گاڑیوں کا استعمال کررہی ہیں جب کہ دیگر شہر آر آر آر کے پیغام کو پھیلانے کے لیے انیمیشن کا سہارا لے رہے ہیں۔تلنگانہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور تری پورہ جیسے شہروں میں کلیکشن کے لیے قریب ترین مرکز تک پہنچنے میں تعاون کرنے والوں کی رہنمائی کی خاطر اپنے آر آر آر مراکز کو جیو ٹیک بھی کیا ہے۔مختلف وارڈس آر آر آر مراکز کو فروغ دینے کے لیے جوش وخروش کے ساتھ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہوں نے شہریوں کی غیر استعمال شدہ اشیاء کو جمع کرنا شروع کردیا ہے۔کلیکشن مہمات کو آگے بڑھانے کے لیے پورے وارڈ میں متعدد آر آر آر مراکز کی شروعات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔20 مئی 2023 کے بعد سے وجے واڑہ میونسپل کارپوریشن نے 67 آر آر آر مراکز قائم کیے ہیں، جب کہ 35 آرآر آر مراکز کی شروعات ہوئی ہے، جب کہ تری پورہ نے آر آر آر مراکز کے 17 مقامات کو حتمی شکل دی ہے۔کرناٹک مہم کی مدت کے دوران 170 آر آر آر مراکز کی شروعات کرے گا اور میزورم 19 آرآر آر مراکز قائم کررہا ہے۔اور ‘‘ری یوز، ری ڈیوز، ری سائیکل ’’(آر آر آر)کے سلسلے میں بیداری پھیلانے کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا استعمال کررہاہے۔اگلے 15 دنوں کے اندر تلنگانہ نے 1600 آر آر آر مراکز کھولنے اور 400 آر آر آر آن وہیل کی منصوبہ بندی کی ہے۔
فضلہ کے 3 آرس کی حمایت کرتے ہوئےکانپور نے اپنے آر آر آر مراکز پر جانوروں اور پرندوں کی پیاس بجھانے کے لیے پرانے پلانٹ کے برتنوں کو پانی کے ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال کیا ہے۔اندور نہ صرف خوب صورت آر آر آر مراکز قائم کررہا ہے بلکہ اس نےبچوں کے لیے کھلونے کے ساتھ کھیلنے اور کتابیں پڑھنے کے لیے ایک ہب بھی بنایا ہے۔
آر آرآر کے جوہر کو تحریک دیتے ہوئے تامل ناڈو کے چمپئن گھر گھر جاکر آرآر آر مراکز کے بارے میں لوگوں کو بیدار کررہے ہیں، جب کہ بھوپال نے پارک کے وسط میں ماحول دوست گرین آر آر آرمرکز کی شروعات کی ہے۔ تخلیقی مہمات کی حمایت کرنے کے لیےاتراکھنڈ کے جوشی مٹھ نے کرسیاں، ٹیبل اور کوڑے دان تیار کیے ہیں جہاں آر آر آر مراکز کے قیام کے لیے پلاسٹک کے فضلہ کو دوبارہ استعمال میں لاکر تیار کیا گیا ہے۔ وسائل کے تحفظ کی شکوری کوششوں کے ساتھ سوچھتا کاجذبہ واضح طور پر زمین پر دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں شہروں نے آر آر آر مراکز کی شروعات کی ہے اور میری لائف میرا سوچھ شہر کے تحت بڑے پیمانے پر کلیکشن مہمات کا انعقاد کیا۔
*************
ش ح ۔ع ح ۔ ج ا
U. No. 5373
(Release ID: 1926231)
Visitor Counter : 124