بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی گرین اینرجی لیمٹڈ (این جی ای ایل) اور ایچ پی سی ایل متل اینرجی لیمٹڈ (ایچ ایم ای ایل) نے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے،ایچ ایم ای ایل این جی ای ایل سے 250 میگا واٹ قابل تجدید توانائی حاصل کرےگی


این جی ای ایل اور ایچ ایم ای ایل گرین ہائیڈروجن اور گرین کیمیکلس تیار کرنے کے مواقع تلاش کریں گی

Posted On: 19 MAY 2023 7:13PM by PIB Delhi

گرین اینرجی اور گرین ہائیڈروجن مقاصد کو پورا کرنے اور توانائی کی منتقلی حکومت ہند کی کوششوں کو پورا کرنے کی خاطر این ٹی پی سی گرین لمیٹڈ (این جی ای ایل)اور ایچ پی سی ایل متل اینرجی لمیٹڈ ایچ ایم ای ایل نے آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں ۔اس اقرار نامہ پر دستخط این جی ای ایل کے جی ایم جناب وی وی شیو کمار اور ایچ ایم ای ایل کے جی ایم جناب گریش گھڈیال نے کئے اس موقع پر این جی ای ایل کے سی ای او جناب موہت بھارگوا اور ایچ ایم ای ایل کے سی ایف او جناب ہرک بنتھیا بھی موجود تھے۔

NTPC MoU

مفاہمت نامے میں ایچ ایم ای ایل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 250 میگاواٹ آر ای- آر ٹی سی (راؤنڈ-دی-کلاک) پاور کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کرنے اور گرین ہائیڈروجن کاروبار اور اس کے مشتقات (گرین امونیا اور گرین میتھانول) میں مواقع تلاش کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

این ٹی پی سی ہندوستان کی سب سے بڑی پاور یوٹیلیٹی ہے جس میں پاور جنریشن کا بنیادی کاروبار ہے جس کی کل نصب شدہ صلاحیت جی ڈبلیو72 ہے (بشمول جے وی ایس اور ذیلی کمپنیاں)۔ اپنی قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر، ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے جو کہ قابل تجدید توانائی کے پارکس اور پروجیکٹس بشمول گرین ہائیڈروجن، انرجی سٹوریج ٹیکنالوجیز، اور 24 گھنٹے  آر ای بجلی کے شعبے میں کاروبار  شروع کرے گا۔

ایچ پی سی ایل متل انرجی لمیٹڈ(ایم ایم ای ایل)، ایچ پی سی ایل اور متل انرجی انویسٹ منٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے جسے ہندوستان میں ایک مربوط ریفائننگ  اور پیٹرو کیمیکل کمپنی ہے ۔ایچ ایم ای ایل   اعلیٰ درجے کے  پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کے کاروبار میں مصروف ہے اور  پنجاب کے بھٹنڈہ میں ایم ایم ٹی پی اے11.3 صلاحیت کے ساتھ گرو گوبند سنگھ ریفائنری (جی جی ایس آر) چلاتا ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.5375


(Release ID: 1926223) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi