وزارت سیاحت

سری نگر، 22 سے 24 مئی تک ‘جی 20  کی سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ’ کی میزبانی کرے گا


سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں پانچ کلیدی نوعیت کے ترجیحی شعبوں یعنی  ماحولیات کے لئے سازگار سیاحت ، ڈجیٹلائزیشن ، ہنرمندی ، ایم ایس ایم ایز اور منزل سے متعلق بندوبست کے بارے میں غوروخوض کیاجائے گا:جناب اروندسنگھ

اس ورکنگ گروپ میٹنگ میں رن آف کچھ اور سلی گڑی میں ہونے والی دو سابقہ ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مندوبین کی شرکت درج کی گئی ہے:  جناب اروند سنگھ

جموں و کشمیر میں ، 2022 میں سب سے زیادہ تعداد میں (ایک کروڑ88لاکھ )سیاحوں کی آمد کے ساتھ زمینی طور پر  تبدیلی بالکل واضح ہے: ارون کمار مہتا

Posted On: 21 MAY 2023 9:43PM by PIB Delhi

جی -20کی سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ جموں کشمیر میں سری نگرمیں 22سے 24مئی 2023تک منعقد ہوگی ۔ سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے آج سری نگرکے ایس کے آئی سی سی میں ایک پریس  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

تفیصلات فراہم کرتے ہوئے ، جناب اروند سنگھ نے کہا کہ حتمی فیصلوں کے بارے میں تبادلہ خیال اورغوروخوض کرنے کے لئے اسٹیج تیارہے، اور سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کے دو کلیدی فیصلے ہیں ، جن میں ہمہ گیرترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی حصولیابی کی غرض سے ایک وسیلے کے طورپر سیاحت کے لئے جی اواے روڈ میپ  اور جی -20کے وزرائے سیاحت کااعلامیہ  شامل ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FJ4Z.jpg

جی -20کے حصے کے طورپر سری نگرمیں منعقد کی جانے والے ورکنگ گروپ کی یہ واحد میٹنگ ہے ، جس کے لئے سبھی رکن ملکوں کی جانب سے نہایت عمدہ ردعمل سامنے آیاہے ۔ رن آف کچھ  اور سلی گڑی میں منعقد کی گئی سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی دومیٹنگوں  کے مقابلے اس میٹنگ میں سبھی مدعوملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے سب سے زیادہ تعداد میں شرکت کے لئے اپنا اندراج کرایاہے ۔

جناب اروند سنگھ نے مزید کہاکہ جی -20کے رکن ممالک  ، مدعوممالک اوربین الاقوامی تنظیمیں ، مسودہ کے ان دودستاویزات کے بارے میں قابل قدر اورمفید معلومات فراہم کریں گے اور ان مسودوں کے بارے میں جی -20کے رکن ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بعد حتمی مسودے  کی دستاویزکو  سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ میں پیش کیاجائے گا۔

جناب اروندسنگھ نے مطلع کیا ، سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں پانچ  کلیدی ترجیحی شعبوں یعنی گرین ٹورازم یعنی آب وہواکے لئے سازگارسیاحت ، ڈجیٹلائزیشن ، ہنرمندی ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کے صنعتوں  -ایم ایس ایم ایز اور منزل سے متعلق بندوبست کے بارے میں غوروخوض کیاجائے گا۔ یہ ترجیحی شعبے سیاحت کے شعبے کے تغیراور 2030ایس ڈی جیز کے لئے اہداف کی حصولیابی میں تیزی لانے کی غرض سے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔

جناب اروند سنگھ نے کہا 22اور23مئی 2023 کو‘‘ اقتصادی نمو اور ثقافت کے تحفظ کے بارے میں فلمی سیاحت ’’کا بھی انعقاد کیاجائے گا، جس میں جموں وکشمیر میں فلم سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے  مقصد سے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تقریب میں جی -20رکن ممالک ، مدعوممالک ، بین الاقوامی تنظیمیں اور فلم صنعت سے وابستہ متعلقہ فریق اورشراکت دار شرکت کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ  اس موقع پر‘‘فلم سے متعلق سیاحت کے بارے میں قومی حکمت عملی  ’’ پرایک مسودہ بھی پیش کیاجائے گاتاکہ سیاحتی مقامات کے فروغ میں فلموں کے کردار کو بروئے کارلانے کی خاطر ایک نقش راہ فراہم کیاجاسکے ۔

جی -20کے چیف کوآرڈینٹر جناب ہرش وردھن شرنگلا نے کہاکہ یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کا ویژن ہے کہ بھارت کی جی -20کی صدارت کے پیغام کو سرگرم جن بھاگیداری کے ذریعہ زمینی سطح پرلے جایاجائے ۔ جناب شرنگلانے جموں وکشمیر کی حکومت کی جانب سے کثیررخی عوامی سرگرمیوں کے ذریعہ جی -20کے مقصد اوراہداف کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانے کے غرض سے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔

جموں کشمیرکے چیف سکریٹری جناب ارون مہتہ نے کہاکہ جموں کشمیرمیں   زمینی سطح پر تبدیلی ، سال 2022میں سب سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کی آمد (ایک کروڑ 88لاکھ )سے واضح ہے ۔

جناب مہتہ نے کہا سیاحوں کی آمدکے مدنظرجموں وکشمیر میں سیاحت سے متعلق 300نئے مقامات  تیارکئے جائیں گے اورہرمقام پرسیاحوں کو خاطرخواہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

جناب مہتہ نے مزید کہا جموں کشمیر میں سب سے زیادہ تعداد میں غیرملکی سیاحوں کی آمد، جموں کشمیر میں سیاحت کے لئے ایک صحت مند علامت ہے۔

سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں ، مندوبین ریاستی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کرافٹ بازاریعنی  آرٹ اور دستکاریوں  کا ایک بازاربھی دیکھنے جائیں گے ۔ اس بازارمیں مقامی دستکاری ، کاریگروں کے کام کو اجاگرکیاجائے گا، جس سے برادری کی شراکت داری کی اہمیت اجاگرہوگی۔ مندوبین اس کرافٹ بازارمیں ڈی آئی وائی سرگرمیوں کے ذریعہ برسرموقع مختلف چیزوں کا تجربہ بھی کریں گے ۔

پریس کانفرنس کے دوران اس بات سے بھی مطلع کیاگیاہے کہ سیاحت کی وزارت  جموں وکشمیر کی مقامی مصنوعات کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔ وزارت  ، کاغذسے بنے میچ باکس ، پامپورکی زعفران ، قہواکے پیالے اور براس اسپون یعنی پیتل کے چمچے ، اننت ناگ ، شوپیان اور کپواڑہ کے اخروٹ  جیسے او ڈی اوپی یعنی ایک ضلع ایک مصنوعہ سے متعلق  سووینیر مندوبین کو پیش کریں گے ۔

سری نگرمیں منعقد کی جانے والی جی -20کی سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی اس  میٹنگ کا مقصد خطے کی اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانا ، ثقافتی وراثت کا تحفظ اور خطے کی ہمہ گیر ترقیاتی کو فروغ دینا ہے ۔

حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت  جی -20کے رکن ملکوں ، مدعوممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کرتی ہے تاکہ یہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے اور 2030کے ہمہ گیرترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اہداف کی حصولیابی کے لئے مل کر اجتماعی طورپرکام کرسکیں ۔

جی -20کی یہ تقریب خطے میں سیاحت سے متعلق امکانات  اور خطے کی مالامال ثقافت  کو اجاگرکرنے کا ایک منفرد موقع پیش کرتی ہے۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش ورما ، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل پی آئی بی ریجن ، جناب راجندرچودھری اورجموں وکشمیر کی سیاحت کے سکریٹری جناب سید عابد رشید شاہ بھی اس میڈیابریفنگ کے موقع پر موجود تھے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5370



(Release ID: 1926219) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi