ٹیکسٹائلز کی وزارت

21 مئی 2023 کو پی ایم متر پارک، دھار کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 20 MAY 2023 2:17PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے گاؤں بھنسولا، بدنور تحصیل میں پی ایم متر پارک قائم کرنے کی تجویز کو مارچ 2023 میں حکومت ہند سے باضابطہ منظوری ملی۔ حکومت ہند (وزارت ٹیکسٹائل) اور حکومت مدھیہ پردیش کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کا پروگرام 21.05.2023 کو مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں ہو رہا ہے۔ اس میں ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، ٹیکسٹائل اور ریلویز کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جاردوش، وزارت ٹیکسٹائل اور ریاستی حکومت کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں ہندوستان بھر سے تقریباً 150 سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ میگا پارک دھار ضلع کے بھینسولا گاؤں میں 1563 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے۔ پوری زمین ایم پی آئی ڈی سی کے قبضے میں ہے۔ یہ سائٹ اندور سے 110 کلومیٹر اور پتھم پور انڈسٹریل کلسٹر سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ رتلام سے 50 کلومیٹر اور دہلی ممبئی ایکسپریس وے سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اسی طرح قریبی بندرگاہ ہزیرہ سے فاصلہ 452 کلومیٹر ہے۔

پارک میں عام انفراسٹرکچر جیسے سڑک، بجلی (220کے وی، 132کے وی، 33کے وی)، پانی اور دیگر معاون سہولیات جیسے پلگ اینڈ پلے انفراسٹرکچر، جیسے سی ای ٹی پی، ورکرز کے ہاسٹل اور ہاؤسنگ، ٹریننگ اور اسکل ڈیولپمنٹ، انکیوبیشن سینٹرز، گودام اور لاجسٹکس وغیرہ ہوں گے۔ مدھیہ پردیش انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم پی آئی ڈی سی) پاور ڈسکام لائسنس کے لیے درخواست دے گا جو یونٹس کو تقریباً 4.50 روپے میں بجلی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ ماہی ڈیم سے صنعتی استعمال کے لیے پانی 25 روپے فی کلو لیٹر دستیاب ہوگا۔

پی ایم متر پارک 50000 لوگوں کے لئے براہ راست اور 1.5 لاکھ لوگوں کے لئے بالواسطہ روزگار پیدا کرے گا جس سے پورے مالوا خطہ بالخصوص دھار، جھابوا اور رتلام اضلاع کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ اس خطے کے قبائلی نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کا سنہری موقع ہوگا۔

مزید برآں یہ ہندوستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کی مسابقت میں اضافہ کرے گا اور دنیا بھر سے سرکردہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ پی ایم متر پارک بھنسولا، ایم پی پہلے ہی ہندوستان بھر کے ممتاز ٹیکسٹائل اور گارمنٹ گروپوں سے 6000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو راغب کر چکے ہیں۔

آج مدھیہ پردیش ملبوسات کی تیاری کے میدان میں ایک پرکشش بازار کے طور پر ابھرا ہے۔ ریاست میں گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹس کی تعداد جو 2003 میں 11 تھی اب بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔

عام طور پر 100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی سرمایہ کاری مختلف شعبوں میں حسب ضرورت پیکیج کا دعوی کرنے کے اہل ہیں۔ چونکہ گارمنٹس کا شعبہ محنت طلب ہے اور اس میں بنیادی طور پر خواتین ورکرز ہیں، اس لیے ریاستی حکومت نے گارمنٹس یونٹس کو مزید مراعات دینے اور انہیں حسب ضرورت پیکیج کا اہل بنانے کے لیے پلانٹ اور مشینری میں 25 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری پر گارمنٹس صنعتوں کو بڑا درجہ دیا ہے۔

بڑے پیمانے پر ملبوسات کی صنعتوں کو راغب کرنے کی کوشش میں ریاستی حکومت کی ایک "خصوصی ریڈی میڈ گارمنٹ پالیسی" ہے، جس میں ملبوسات کی اکائیوں کو ان کی سرمایہ کاری کا 200 فیصد تک کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس سرمایہ کار دوست پالیسی کے نتیجے میں گزشتہ 2-3 سالوں میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 3000 کروڑ روپے سے زائد کی نئی سرمایہ کاری آئے ہیں اور خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) اسکیم کے تحت سات میگا ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے علاوہ یہ پارک تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات اور اتر پردیش میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5332)



(Release ID: 1925977) Visitor Counter : 118


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil