امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے دوسرے ‘‘چنتن شیور’’ کی صدارت کی


‘چنتن شیور’ کا مقصد وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کرنا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "وژن 2047" کے نفاذ کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا تھا

وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی اور بنیاد پرستی، اندرونی سلامتی، سائبر اینڈ انفارمیشن سیکورٹی، نارکوٹکس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور غیر ملکیوں سے متعلق مختلف امور کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اپنے اختتامی خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دنیا میں ہندوستان کا مقام تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اسے دنیا میں  ہر میدان میں پہلا بننے سے کوئی نہیں روک سکتا

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کو ایک روڈ میپ تیار کرنا چاہئے اور ویژن 2047 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اس پر عمل کرنا چاہئے۔ یہ 25 سالہ روڈ میپ یقینی طور پر ہندوستان کو دنیا کا پہلا ملک بنانے میں کامیاب ہوگا

ہمیں مستقبل کے چیلنجوں کا تصور کرنے اور ان کے پیشگی حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے

ڈرون اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے پر زور دیا جانا چاہیے

وزارت کے کام کی تعریف کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ویژن 2047 میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مزید تندہی سے کام کریں

Posted On: 19 MAY 2023 9:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے دوسرے ‘‘چنتن شیور’’ کی صدارت کی۔ چنتن شیور کا مقصد وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کرنا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے‘ وژن 2047 ’کے نفاذ کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا تھا۔

وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی اور بنیاد پرستی، اندرونی سلامتی، سائبر اینڈ انفارمیشن سیکورٹی، نارکوٹکس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور غیر ملکیوں سے متعلق مختلف امور کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت، مختلف بجٹ اعلانات اور ایم ایچ اے کے اہم زیر التوا مسائل  کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ افسران نے وزارت سے متعلق مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

'چنتن شیور' میں اپنے اختتامی خطاب میں، وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، دنیا میں ہندوستان کا مقام تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اسے دنیا کے ہر میدان میں پہلا بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کو چاہیے کہ وہ ایک روڈ میپ تیار کرے اور اس پر عمل کرے تاکہ ویژن 2047 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں اور یہ 25 سالہ روڈ میپ یقینی طور پر ہندوستان کو دنیا کا پہلا ملک بنانے میں کامیاب ہو گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلنجوں کا تصور کرنے اور ان کے پیشگی حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ڈرونز اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور غلط استعمال کو روکنے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے وزارت کے کام کی تعریف کی اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ وژن 2047 میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مزید تندہی سے کام کریں۔ جناب امت شاہ نے زور دیا کہ بجلی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کی تمام دفتری عمارتوں کے لیے زیادہ سے زیادہ شمسی توانائی کی فراہمی کی جانی چاہیے۔

******

ش ح۔ ا ک۔ ج

UNO- 5229



(Release ID: 1925813) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Assamese