مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لو پاور اسمال رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق امور  کے عنوان سے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے مشاورت نامے پر تبصرے / جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 19 MAY 2023 7:24PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 17 اپریل 2023 کو "لو پاور اسمال رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق امور" پر ایک مشاورت نامہ جاری کیا تھا۔ ذمہ داران سے اس مشاورت نامے میں اٹھائے گئے امور پر تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2023 اور جوابی تبصرے کیلئے 29 مئی 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

مذکورہ بالا مشاورت نامے پر تبصرے جمع کرانے کا وقت بڑھانے کے لیے ذمہ داروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 22 مئی 2023 اور 05 جون 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے اور جوابی تبصرے دونوں ترجیحی طور پر برقی شکل میں ذیل کےای میل آئی ڈی پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvbcs-1@trai.gov.inکسی بھی طرح کی وضاحت/معلومات کے لیے جناب انِل کمار بھردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23237922 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

******

 

U.No:5311

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1925711) Visitor Counter : 133


Read this release in: Hindi , English