وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم اور عالمی بینک کی جانب سے اسٹارس پروگرام کے تحت اسکول سے کام کی طرف منتقلی پر اپنی نوعیت کے ایک ورکشاپ کا اہتمام
Posted On:
19 MAY 2023 8:11PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم اور عالمی بینک نے آج ممبئی میں اسٹارس پروگرام کے تحت اسکول سے کام کی طرف منتقلی پر اپنی نوعیت کے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کی مشترکہ صدارت اسکولی تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے کمار اور ہنر مندی اور صنعت کاری کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کی۔ ورکشاپ میں چھ اسٹار ریاستوں ہماچل پردیش، کیرالہ، اوڈیشہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور اتر پردیش کے تعلیم اور ہنر کے محکموں کے سکریٹریوں کے ساتھ سماگرا شکشا کے اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹروں، متعلقہ افسران اور عالمی بینک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
پیشہ ورانہ تعلیم اور اسکول سے کام کی طرف منتقلی کو مستحکم بنانا اسٹارس پروگرام کے اہم اجزاء میں سے ایک تھا۔ ورکشاپ میں پیشہ ورانہ اور ہنر کے تبادلہ سمیت چھ اسٹار ریاستوں اور اتر پردیش میں ہنر کی کمی کے تجزیہ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جناب سنجے کمار اور جناب اتل کمار تیواری نے حکومت ہند کی موجودہ مداخلتوں، پیشہ ورانہ اور ہنر کی تعلیم سے متعلق قومی تعلیمی پالیسی کی دفعات اور اضلاع میں پیشہ ورانہ تعلیم کو بڑھانے کے لیے تجویز کردہ اقدامات اور پائلٹ بنیادوں پر خواہش مند اضلاع کو زیر غور لانےکے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی تاکہ نوجوانوں کی ملازمت میں اضافہ کرکے اقتصادی ترقی کے مشترکہ نظریے کو فروغ دیا جا سکے۔
ریاستوں کی موجودہ کارکردگی اور مداخلتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیشہ ورانہ تعلیم پر مرکوز توجہ، صنعتی انسلاک، پیشہ ورانہ علوم کے اسکول کے نصاب کے ساتھ ارتباط کیا گیا تھا اور موجودہ اسکول کے نصاب میں ترمیم کے ساتھ ایک وسیع البنیاد حکمت عملی کی تجویز پیش کی گئی تاکہ صنعت کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے اور طلبا کو 12ویں جماعت کے بعد ملازمت کے لیے تیار کیا جا سکے۔
ورکشاپ میں صنعت کے ماہرین کے ساتھ بھی ایک سیشن بھی ہوا جس میں صنعت کے موجودہ حالات میں مہارت کی ضروریات کے حوالے سے اہم باتوں کا پتہ چلا۔ سیشن کا اختتام اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کیا گیا کہ یہی وقت ہے کہ پیشہ ورانہ تربیت میں سرمایہ کاری شروع کی جائے اور اسے ملک کے نوجوانوں کے لیے امنگوں سے بھر پور بنایا جائے۔
******
U.No:5310
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1925707)
Visitor Counter : 161