وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے  ویتنام کے دا نانگ کا دورہ کیا

Posted On: 19 MAY 2023 8:03PM by PIB Delhi

آسیان ممالک میں ہندوستانی بحریہ کی تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی بحریہ کے جہاز دہلی اور ست پورہ، ریئر ایڈمرل گرچرن سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مشرقی بیڑے کی سربراہی میں، 19 مئی 23 کو ویتنام کے دا نانگ پہنچے۔ ویتنام کی عوامی بحریہ کے ذریعے ان ہندوستانی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران، دونوں بحری افواج کے اہلکار اپنے دوستانہ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ بات چیت، ڈیک کے دورے، سماجی رابطوں اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

اس ماہ کے شروع میں، دونوں جہازوں نے آسیان – ہند بحری مشق (اے آئی ایم ای) کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لیا جس کا مقصد سمندری تعاون کو فروغ دینا، آسیان بحریہ اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان اعتماد اور یقین کو بڑھانا تھا۔

یہ بحری جہاز ویتنام کی عوامی بحریہ کے ساتھ سمندر میں بہترین طور طریقوں کو شیئر کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مشقیں بھی کرنے والے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5315



(Release ID: 1925705) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi