وزارت سیاحت

تیسری جی20 سیاحتی میٹنگ کا اہتمام 22 سے 24 مئی کےدوران سری نگر میں کیا جائے گا


اس تقریب کے دوران’اقتصادی نمو اور ثقافتی تحفظ کے لیے فلمی سیاحت‘ کے موضوع پر شانہ بہ شانہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا

مندوبین آرٹ اور کرافٹ بازار کا دورہ کریں گے جو مقامی دستکاری، صناعوں کی تخلیق کو پیش کریں گے ،اور برادری کی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے: جناب اروِند سنگھ

Posted On: 19 MAY 2023 8:05PM by PIB Delhi

تیسری جی 20 سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا اہتمام سری نگر، جموں و کشمیر میں 22 سے 24 مئی 2023 کے دوران کیا جائے گا۔ یہ اطلاع وزارت سیاحت کے سکریٹری نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔

تفصیلات بیان کرتے ہوئے، جناب اروِند سنگھ نے کہا کہ حتمی رپورٹوں پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کے لیے اسٹیج تیار ہے اور سیاحتی ورکنگ گروپ کی دو کلیدی رپورٹیں ہیں، جن میں ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی حصولیابی کے لیے ایک وسیلے کے طور پر سیاحیت کے لیے جی او اے روڈمیپ اور جی 20 وزرائے سیاحت کا اعلامیہ شامل ہیں۔

جناب اروِند سنگھ نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کے دوران، جی 20 رکن ممالک، مدعو ممالک، اور بین الاقوامی تنظیمیں ان دو ڈرافٹ دستاویزات پر قابل قدر مشورے اور سجھاؤ دیں گے ، جی 20 رکن ممالک کے ساتھ ان مسودوں پر بات چیت کے بعد، حتمی دستاویزات کو چوتھی سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ اور وزارتی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔

بھارت کے جی 20 سیاحتی ٹریک کے تحت، سیاحتی ورکنگ گروپ پانچ باہم مربوط ترجیحی شعبوں پر کام کر رہا ہے، جن میں سبز سیاحت؛ ڈجیٹلائزیشن؛ ہنرمندی؛ ایم ایس ایم ای اکائیاں؛ مقام شامل ہیں۔ یہ ترجیحات 2030 کے ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی حصولیابی اور سیاحتی شعبے کے تغیر کے عمل میں تیزی لانے کے لیے کلیدی حیثیت کی حامل ہیں۔

جناب اروِند نے کہا کہ 22 اور 23 مئی 2023 کو ’اقتصادی نمو اور ثقافتی تحفظ کے لیے فلمی سیاحت‘ کے موضوع پر ایک شانہ بہ شانہ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں فلمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کلیدی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تقریب میں جی20 رکن ممالک، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیمیں اور صنعتی شراکت داران کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں فلموں کے کردار کو بروئے کار لانے کے مقصد سے ایک خاکہ فراہم کرنے کے لیے ’فلمی سیاحت پر قومی حکمت عملی‘ کے موضوع پر ایک ڈرافٹ کی رونمائی کی جائے گی۔

جی 20 رکن ممالک، مدعو ممالک کے معزز اسپیکر حضرات پر مشتمل ایک پینل ڈسکشن کے ذریعہ فلموں کے توسط سے مقامات کی تشہیر میں ملک کے مخصوص وسائل اور چنوتیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

سیاحت کے سکریٹری نے یہ اطلاع بھی دی کہ اصل تقریب کے شانہ بہ شانہ، فکی کے ساتھ ایک قومی سطح کی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جو کہ ’فلمی سیاحت کے توسط سے شاندار بھارت کے فروغ ‘ پر توجہ مرکو ز کرے گی،  اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی ایسی پالیسیاں اور بہترین طور طریقے  ساجھا کرنے کا موقع فراہم کرے گی جنہوں نے فلمی صنعت کو ترقی دینے میں مدد فراہم کی ہیں۔ صنعتی شراکت دار  ملک بھر میں مختلف مقامات پر شوٹنگ  کے لیے فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کے  لیے سجھاؤبھی پیش کریں گے۔

جناب اروِند نے کہا کہ وزارت سیاحت نے ’ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی حصولیابی کے ایک وسیلے کے طور پر ماحولیاتی سیاحت‘ کے موضوع پر سی آئی آئی کے ساتھ ایک شانہ بہ شاہ تقریب کے اہتمام کا منصوبہ بھی وضع کیا ہے، جس میں مؤثر حکمت عملیوں، بہترین طور طریقوں، اور ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کے لیے کوششوں کو مہمیز کرنے کی غرض سے عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان بہتر تال میل کے بارے میں غورو خوض کیا جائے گا۔

وائلڈ لائف تنظیموں اور صنعتی اداروں کے ماہرین اور نمائندگان کے ذریعہ قابل ذکر پرزنٹیشن دی جائیں گی۔

مندوبین کو پرکشش مقامی اشیاء ملاحظہ کرنے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔

تیسری سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے دوران، مندوبین ریاستی حکومت کے زیر اہتمام آرٹ اور کرافٹ بازار کا دورہ کریں گے جس میں مقامی دستکاروں، صناعوں کی تخلیقات کی نمائش کی جائے گی ، اس سے کمیونٹی کی شراکت داری کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ مندوبین کرافٹ بازار میں ڈی آئی وائی سرگرمیوں کے توسط سے ’براہِ راست‘ تجربہ بھی حاصل کریں گے۔

وزارت سیاحت او ڈو او پی کی جانب سے مندوبین کو درج ذیل نشانیاں پیش کرکے جموں و کشمیر کی مقامی مصنوعات کو فروغ دیں گے۔

  • پیپر میش باکس عام ڈیزائن ہیں جو کشمیری پیپر میش مصنوعات  پر ظاہر ہوتے ہیں، جن میں پھول اور باکس پیٹرن بھی شامل ہیں۔
  • پمپور کی زعفران-سری نگر کو ’بھارت کی زعفرانی دارالحکومت‘ کا جاتا ہے۔
  • قہوہ کپ اور پیتل کا چمچہ – یہ صدیوں سے کشمیر کے کھانوں کا حصہ رہا ہے
  • اننت ناگ ، شوپیاں اور کپواڑہ کے اخروٹ – کشمیر کے اخروٹ بھارت بھر میں مشہور ہیں اور انہیں دنیا بھر میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

سری نگر میں منعقد ہونے والی اس جی 20 سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا مقصد اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانا، ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنا اور خطے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ حکومت ہند کی وزارت سیاحت، سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے اور اقوام متحدہ کے ہمہ گیر ترقیاتی اہداف 2030 کی حصولیابی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے لیے جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کی شرکت کا خیرمقدم کرتی ہے۔

جی 20 تقریب خطے کی سیاحتی صلاحیت اور ثقافتی دولت کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد موقع پیش کرتی ہے۔

اس تقریب کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن ایڈشنل سکریٹری جناب راکیش ورما کے ذریعہ بھی تیار کی گئی ہے۔ او ایس ڈی، سیاحت محترمہ وی ودیہ وتی  بھی میڈیا بریفنگ کے دوران موجود تھیں۔

کانفرنس سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5317



(Release ID: 1925699) Visitor Counter : 225


Read this release in: English , Hindi