وزارت دفاع
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کا دورہ
Posted On:
19 MAY 2023 5:08PM by PIB Delhi
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی نے 19 مئی 2023 کو ایک اہم بیس ریپئر ڈپو (بی آر ڈی)، فضائیہ اسٹیشن تغلق آباد اور اس کی لاجر اکائیوں کا دورہ کیا۔ فضائیہ اسٹیشن تغلق آباد کے ایئر آفیسر کمانڈنگ (اے او سی) ایئر سی ایم ڈی رشی سیٹھ وی ایس ایم نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ایئر چیف مارشل نے ڈپو اور اس کی لاجر اکائیوں کے کلیدی اہلکاران سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف پروڈکشن اکائیوں، مقامات اور 7 بی آر ڈی کی ترقی اور اس کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے حال ہی میں تیار کیے گئے اسٹیشن کے تاریخی سیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انہوں نے بھارتی فضائیہ میں بھارت بھر میں ہدف بند ہتھیار نظام کے لیے مرمت اور صفائی سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ڈپو کے کردار کی ستائش کی۔
انہوں نے یقینی طور پر جوابی کاروائی کرنے والے زمین سے ہوا میں حملہ کرنے والے میزائل (ایس اے ایم اے آر) اور میزائل سپلائی موٹر گاڑی (ایم ایس وی)، پولی یوریتھین فوم (پی یو ایف ایف)، پینل پر مبنی کامبیٹ کیبن، پائلٹ ریسکیو کریڈل اور فارین آبجیکٹ ڈیمیج (ایف او ڈی) بیرئیر جیسے ہدف بند ہتھیاروں کے لیے یونٹ کی اندرونِ ملک کی گئی مختلف کوششوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ’آتم نربھرتا‘ یا ’خود کفالت‘ کے ہدف کی حصولیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل اکائیوں کے لیے تعاون کو یقینی بنانے میں تمام اہلکاران کی شمولیت اور ان کے جوش و جذبے کی ستائش کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5306
(Release ID: 1925633)
Visitor Counter : 134