وزارت خزانہ
پریس اعلامیہ
’6.17 فیصد حکومت اسٹاک 2023‘ کی واپسی ادائیگی
Posted On:
17 MAY 2023 8:40PM by PIB Delhi
مورخہ 12 جون 2023 کو ’6.17 فیصد اسٹاک 2023‘ کا بقایا بیلنس مساوی طور پر قابل ادائیگی ہے۔ مذکورہ بالا تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لگے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے ، نیگوشیبل انسٹرومینٹس ایکٹ، 1881 کے تحت، ادائیگی کے دن تعطیل کاا علان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی، اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعے، گذشتہ کام کے دن پر کی جائے گی۔
سرکاری تمسکات کے ضابطے 2007 کے ذیلی ضوابط 24 (2) اور 24(3) کے مطابق میچوریٹی کی ا دائیگی، ذیلی جنرل میجر یا دستوری ذیلی جنرل میجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری تمسکات کے اندراج شدہ ہولڈرس کو ا ٓگے بڑھائی جاتی ہے۔ اسے ایک پے آرڈر کے ذریعے پورا کیا جائے گا جس میں اس کے بینک کے اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات شامل ہوں یا کسی ایسے بینک میں ہولڈرکے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے کی جائے گی جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقم کی وصولی کی سہولت موجودہو۔ تمسکات کے سلسلےمیں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے ، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کی سرکاری تمسکات کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے دستیاب کرائیں گے۔
تاہم، الیکٹرانک ذرائع سے رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ / مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ، ہولڈرز، سرکاری قرضے کے دفاتر، خزانے / ذیلی خزانے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے خزانے اور شاخوں (جس میں وہ سود کی ادائیگی کے لیےرجسٹرڈہیں) پر ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ تمسکات کو جمع کر سکتے ہیں۔
ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات، مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
*****
U.No.5291
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1925540)