نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مشن اولمپک سیل –ایم اوسی نے نشانے باز گنیمت سیکھون اورگرجوت سنگھ کی اٹلی میں تربیت حاصل کرنے سے متعلق  تجاویز کو اپنی  منظوری دے دی ہے

Posted On: 19 MAY 2023 12:33PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس ) کے مشن اولمپک سیل (ایم اوسی ) نے 18مئی کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم (ٹی اوپی ایس ) کے تحت نشانے باز گنیمت  سیکھون اورگرجوت سنگھ کی اٹلی میں غیرملکی کو چیز بالتریب پیئروجینگا اور اینّیو فالکو  سے   تربیت  حاصل کرنے سے متعلق  تجاویزکو اپنی منظوری دے دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YLT5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00208TE.jpg

گنیمت  سیکھون، جنھوں نے حال ہی میں مصرکی راجدھانی قاہرہ میں منعقد آئی ایس ایس ایف ورلڈکپ میں مکسدٹیم مقابلے  میں سونے کاتمغہ جیتاہے ، سردست  خواتین کے اسکیٹ  زمرے میں بھارت کی پہلے نمبر کی کھلاڑی ہے ۔ وہ اٹلی کے کوچ  پیئروجینگا کے تحت باری کے مقام پر 11روزہ تربیت حاصل کریں گی ، جب کہ گرجوت سنگھ  ، ٹاؤ فالکو کے مقام پردس روزتک تربیت حاصل کرنے کی غرض سے کاپوا کے لئے روانہ ہوں گی ۔ یہ دونوں  کھلاڑی ، گنیمت سیکھون اور گرجیت سنگھ اس سال کے اواخر میں منعقد کئے جانے والی آئی ایس ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشیائی کھیلوں کے لئے تیاری کررہے ہیں ۔

مالی امداد میں دیگراخراجات کے علاوہ گنیمت اورگرجوت کی کوچنگ سے متعلق فیس ، رینج فیس ، ایمیونیشن ٹیست ، آمدورفت اورقیام وطعام سے متعلق اخراجات ، مقامی طورپر آمدورفت کے اخراجات اوراو پی اے وغیرہ  شامل ہیں ۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5296



(Release ID: 1925471) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Tamil