سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے باہمی تحقیق، تدریس اور مشترکہ اسٹارٹ اپس کی راہ ہموار کرنے کے لیے مختلف یونیورسٹیوں کے  وائس چانسلرز، سائنسی اور تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز اور سربراہان کی اعلیٰ سطحی مشترکہ بین ادارہ جاتی میٹنگ کی صدارت کی


تنہا کام کرنے کی بجائے زیادہ اشتراک پر مبنی کام کا منصوبہ

آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، آئی آئی ایم سی، ایمس، سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم وغیرہ جیسے باوقار اداروں کے حامل جموں کو ملک میں تعلیمی مرکز ہونے کے ناطے تعاون پر مبنی تحقیق، اجتماعی صنعت کاری اور ٹھوس ایکشن پلان کے لیے اس پہلے بین ادارہ جاتی رابطے کے قیام کے لیے چنا گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آج کا یہ بین ادارہ جاتی رابطہ ملک کے دیگر اداروں کے لیے وسائل کی تقسیم اور زیادہ باہمی رابطے وغیرہ کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان میں خاص طور پر موجودہ حکومت کے تحت اکیلے میں کام کرنا اب کوئی آپشن نہیں ہے  کیونکہ موجودہ حکومت بڑے نتائج کے لیے وسیع ذہن سازی اور زیادہ سے زیادہ انضمام پر زور دیتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 18 MAY 2023 7:11PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، سائنسی اور تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز اور  سربراہان کی ایک چھت کے نیچے پہلی اعلیٰ سطحی مشترکہ بین ادارہ جاتی میٹنگ کی صدارت کی۔ تاکہ اکیلے کام کرنے کی بجائے زیادہ اشتراک پر مبنی ایک اجتماعی ایکشن پلان کے ذریعے باہمی تحقیق، تدریس اور مشترکہ اسٹارٹ اپس کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ چند ہی کلومیٹر کے اندر آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، آئی آئی ایم سی، ایمس، سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم، جی ایم سی، ایس کے یو اے ایس ٹی، سی یو، جے یو وغیرہ جیسے باوقار اداروں کے حامل جموں کو ملک میں تعلیمی مرکز ہونے کے ناطے تعاون پر مبنی تحقیق، اجتماعی صنعت کاری اور ٹھوس ایکشن پلان کے لیے اس پہلے بین ادارہ جاتی رابطے کے قیام کے لیے چنا گیا ہے: تاکہ توسیعی انضمام کا ایک ماڈل تیار کیا جا سکے جسے پھر اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر جگہوں پر بھی نقل کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017I1I.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ یہ باوقار ادارے صرف چند کلومیٹر کے رقبے میں واقع ہیں، اس لیے ان کا بین ادارہ جاتی رابطہ ملک بھر کے دیگر اداروں کے لیے مثال قائم کرسکتا ہے اور وسائل کی تقسیم اور تبادلے سے ان اداروں کے درمیان مشترکہ پروگرام نئے نئے مواقع اور نئے راستے پیدا کریں گے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کے اسٹارٹ اپ ماحولی نظام کی قیادت کر رہا ہے۔ جموں خطہ میں یہ بین ادارہ جاتی رابطہ اور انضمام جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ کے خواہشمندوں کو آگے سے آگے بڑھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ چونکہ سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم جموں و کشمیر میں آروما مشن کے تحت اسٹارٹ اپ کلچر (زرعی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس) کی تشکیل کی جانب پیش قدمی کررہا ہے، لہذا یہ انضمام دوسرے اداروں کو اپنے وسائل کے مطابق اسٹارٹ اپس بنانے میں مدد دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029GF5.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں خاص طور پر موجودہ حکومت کے تحت اکیلے کام کرنا اب کوئی آپشن نہیں رہا ہے، کیونکہ موجودہ حکومت زیادہ سے زیادہ انضمام، وسیع تر نتائج کے لیے اہم گفتگو پر زور دیتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ آج کا یہ بین ادارہ جاتی رابطہ ملک کے دیگر اداروں کے لیے وسائل کے اشتراک، زیادہ باہمی ربط وغیرہ کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرے گا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ باہمی تعاون کے ماڈل کسی بھی شعبے میں اداروں کی طرف سے تجویز کیے جا سکتے ہیں تاکہ دوسرے ادارے بھی محیطی انضمام کی فضا پیدا کرنے کے لئے آگے قدم بڑھائیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تجویز پیش کی کہ آئی آئی  ایم انٹرن ڈاکٹروں کے لیے ہسپتالوں میں عملے کے انتظام کے حوالے سے ایک ماڈل بھی بنا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WPUN.jpg

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر جناب اجے کمار سود اور سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور سکریٹری ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر این کلیسیلوی کے علاوہ میٹنگ میں ڈائریکٹرسی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر اے آئی آئی ایم ایس جموں، ڈاکٹر شکتی گپتا، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی، پروفیسر امیش رائے، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں، پروفیسر بچن لال، وائس چانسلر ایس کے یو اے ایس ٹی جموں، پروفیسر نذیر احمد گنی، وائس چانسلر بی جی بی ایس یو، پروفیسر اکبر مسعود، وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو، پروفیسر آر کے سنہا، وائس چانسلر، سی یو جے، پروفیسر جے یو جے، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں، پروفیسر بی ایس سہائے، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں، ڈاکٹر منوج کمار گوڑ اور پرنسپل جی ایم سی جموں، محترمہ ششی سودان نے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5271)



(Release ID: 1925352) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Telugu