کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت-یورپی یونین تجارت اور ٹکنالوجی کونسل کے پہلے وزارتی اجلاس میں ورکنگ گروپ 1 اور 2 کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی تقریب

Posted On: 17 MAY 2023 2:41PM by PIB Delhi

بھارت یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کے پہلے وزارتی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر ورکنگ گروپ 1 اور 2 کے لیے اسٹیک ہولڈرز تقریب کی مشترکہ صدارت مرکزی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹیکسٹائل، کنزیومر افیئرز، فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن جناب پیوش گوئل نے کی، جس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر اور جناب راجیو چندر شیکھر بھی شریک چیئرمین ہیں۔ بھارت کی طرف سے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی (ایم ای آئی ٹی آئی) کے مرکزی وزیر مملکت اور یورپی کمیشن کی ایگزیکٹو نائب صدر محترمہ مارگریٹ ویسٹاگر اور یورپی کمشنر جناب ہیری بریٹن یورپی یونین کی طرف سے موجود تھے۔

اس تقریب میں بھارت اور یورپی یونین دونوں کے مختلف کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے 18 اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ بھارت کی طرف سے پانچ اسٹیک ہولڈرز تھے جنھوں نے ڈیجیٹل اور ٹکنالوجی کے شعبے (ورکنگ گروپ 1) کی نمائندگی کی جبکہ تین نے کلین اینڈ گرین انرجی ٹیکنالوجیز (ورکنگ گروپ 2) کی نمائندگی کی۔

تبادلہ خیال میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، جدت طرازی اور رکاوٹوں سے متعلق امور شامل تھے جن میں سرحد پار تاجروں کی ادائیگیوں کے لیے باہمی تعاون؛ دوبارہ گلوبلائزیشن؛ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ڈیجیٹل تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ہم آہنگ معیارات، قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کو قابل بنانے ، پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی، ٹیلنٹ کو پھر سے باہنر اور بہتر بنانے کی ضرورت ؛ نئی اختراعات اور ٹکنالوجیوں کو قابل بنانے والے سرٹیفکیٹ؛ سبز ہائیڈروجن کی پیداوار؛ بیٹری سسٹم اور ری سائیکلنگ؛ بہتر رسائی کے لیے چارجنگ سسٹم کو بڑھانا؛ فضلہ اور پانی کا انتظام، وغیرہ  شامل ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے اپنے خطاب اور اس کے بعد کی مداخلتوں میں نئی ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں اور ان کی تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیا جس سے موجودہ ٹیلنٹ کو دوبارہ ہنر مند بنانے اور انھیں ہنر مند بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈگریوں اور کورسز کو باہمی طور پر تسلیم کرنے سے دونوں اطراف میں مشترکہ مہارت کی ترقی ممکن ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ باہمی حساسیت کی بنیاد پر گہری تفہیم حاصل کرنے کے لیے، ورکنگ گروپوں کو وقتاً فوقتاً مشغول ہونے کی ضرورت ہے اور واضح اور قابل شناخت ترسیل کی طرف بڑھنے کے لیے ہنر مندی اور ٹیلنٹ، سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم وغیرہ کے لیے الگ الگ ٹریک کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔

******

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5230



(Release ID: 1924921) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu