وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
بھارتی حکومت نےماہی گیروں کو بائیو میٹرک شناختی کارڈز اور کیو آر کوڈڈ پی وی سی آدھار کارڈ جاری کئے ہیں تاکہ انہیں بھارتی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت مالی اور تکنیکی مدد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ساحلی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ سمندر میں ماہی گیروں کی شناخت کی سہولت فراہم کی جاسکے
اب تک 19,16,781 ماہی گیروں کو بائیو میٹرک شناختی کارڈز جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ12,40,869 ماہی گیروں کوکیو آر کوڈڈ پی وی سی آدھار کارڈ جاری کیے گئے ہیں
Posted On:
24 MAR 2023 5:57PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا حکومت ہند کی مرکزی سیکٹرکی اسکیم کے تحت ساحلی ماہی گیروں کو بائیو میٹرک شناختی کارڈ جاری کرنے کے علاوہ، ماہی گیروں کوکیو آر کوڈڈ پی وی سی آدھار کارڈ بھی جاری کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں بھارتی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت مالی اور تکنیکی مدد حاصل ہوسکے۔جہاں تک ساحلی سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سمندر میں ماہی گیروں کی شناخت کا معاملہ ہے۔ اب تک 19,16,781 ماہی گیروں کو بائیو میٹرک شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کی طرف سے 12,40,869 ماہی گیروں کوکیو آر کوڈڈ پی وی سی آدھار کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ش م ۔ م ش
U. No.5213
(Release ID: 1924703)
Visitor Counter : 95