وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
محکمہ ماہی پروری نے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے سماجی و اقتصادی طور پر پس ماندہ فعال روایتی ماہی گیر خاندانوں کی معاشی اور غذائی مدد کے لیے پیش کی گئی تجویزوں کو منظوری دی
Posted On:
24 MAR 2023 6:06PM by PIB Delhi
محکمہ ماہی پروری، وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری نے گزشتہ دو سالوں (21-2020 اور 22-2021) اور رواں مالی سال (23-2022) کے دوران ’’پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)‘‘ کے تحت 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے سماجی و اقتصادی طور پر پس ماندہ فعال روایتی ماہی گیر خاندانوں کی معاشی اور غذائی مدد کے لیے پیش کی گئی تجویزوں کو منظوری دے دی ہے، تاکہ مچھلی پکڑنے پر پابندی کی مدت کے دوران مچھلیوں کے وسائل کی حفاظت کی جا سکے۔ اس کی کل لاگت 798012 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 298.24 کروڑ روپے مرکز کی طرف سے فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح ۔ ق ت ۔ ع ر
U. No.5210
(Release ID: 1924697)
Visitor Counter : 98