شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

4660 خواتین ایس ایچ جی ممبران کوتجارتی نمائندگان کے طور پرشامل کیا جاچکا ہے


ملک بھر کے 100 مراکز میں گھر تک بینکنگ خدمات  فراہم کئے جانے کے تحت 15 خدمات  پیش کی جا رہی ہیں

Posted On: 27 MAR 2023 6:12PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  مالی خدمات سے متعلق محکمہ کے  مطابق تمام 12سرکاری سیکٹرکے بینکوں (پی ایس بیز) کی جانب سے ستمبر 2020 سے پی ایس بی الائنس یعنی اتحاد کے تحت ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر گھر تک بینکنگ خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ ملک کے ان 100 مراکز میں سے جہاں گھر تک بینکنگ  خدمات فی الحال پیش کی جارہی ہیں ،ان میں شمال مشرق کے 3 مراکز گوہاٹی، شیلانگ اور اگرتلہ  شامل ہیں ۔ مزید یہ کہ شمال مشرقی علاقے کی ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹیوں (ایس ایل بی سیز) نے مطلع کیا ہے کہ پی ایس بیز اپنی شناخت شدہ بینک شاخوں اور کاروباری نمائندوں (بی سیز) کے ذریعے گھر تک بینکنگ خدمات فراہم کرتے ہیں۔

مزیدیہ کہ ، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) مئی 2020 میں آتم نربھر بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی تھی تاکہ  چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی اہل صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) اور کاروباری اداروں کو ان کی آپریشنل ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اس کے تناظر میں اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔جن کے کاروبار میں کووڈ-19 وبا کی وجہ سے رکاوٹ پیش آئی ہے۔مذکورہ  اسکیم معیشت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ای سی ایل جی ایس کے تحت، ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئیز) کو ان کی طرف سے اہل قرض دہندگان کو دی گئی کریڈٹ سہولت کے سلسلے میں 100فیصد گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔یہ اسکیم 31.3.2023 تک قابل عمل ہے ۔شمال مشرقی ریاستوں کو دی گئی ای سی ایل جی ایس مدد کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

دیہی ترقی کے محکمہ، دیہی ترقی کی وزارت نے دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت خواتین کے اپنی مددآپ گروپ (ایس ایچ جی) کے ارکان کے ذریعے ان کی صلاحیت سازی کو یقینی بناتے ہوئے بینکوں، کامن سروس سینٹرز اور فنٹیکس وغیرہ کے ساتھ رابطہ کاری میں مالی خدمات کی  گھر تک فراہمی کے لیے ایک پہل ہے۔ اب تک 4660 خواتین ایس ایچ جی ممبران بینکوں کے ذریعے تجارتی نمائندگان کے طور پر کام کر چکی ہیں۔دیہی علاقوں میں دہلیز پر مالی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایس ایچ جی اراکین کی بی سی سکھی/ڈی جی پے سکھی/پے پوائنٹس کے طور پر شمال مشرق کے حساب سے مصروفیت حسب ذیل ہے:-

(28 فروری 2023  تک کی صورتحال)

نمبر شمار

ریاست

کُل بی سی / ڈی جی پے/ پے پوائنٹس

1

آسام

2930

2

اروناچل پردیش

31

3

منی پور

183

4

میگھالیہ

625

5

میزورم

174

6

ناگالینڈ

313

7

سکم

360

8

تریپورہ

44

 

میزان

4660

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نارتھ ایسٹ رورل لائیولی ہڈ پروجیکٹ یعنی شمال مشرق کے لئے روزی روٹی سے متعلق دیہی پروجیکٹ (این ای آر ایل پی)، جو کہ شمال مشرقی علاقہ کے فروغ سے متعلق وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا عالمی بینک کی مدد سے 30.09.2019 کو مکمل کرلیا گیا ۔ اس پروجیکٹ نے میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ 4 ریاستوں کے 11 اضلاع کے 58 ترقیاتی بلاکوں کے تحت 1,645 گاؤوں میں ملازمت کی جگہ اور خود روزگار کے لیے بے روزگار نوجوانوں اوراپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کے اراکین کو ہنر مندی کی تربیت، پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی ہے۔ اس منصوبے کی اہم کامیابیاں درج ذیل  ہیں۔

مذکورہ پروجیکٹ  نے 10462 لڑکوں اور لڑکیوں کو ملازمت کے مختلف ہنر کی تربیت فراہم کی ہے۔

2,92,889 گھرانوں کا 28,154  سیلف ہیلپ گروپس  یعنی اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جیز) اور 1,212 ولیج فیڈریشنز کے ساتھ ساتھ 1599 کمیونٹی ڈویلپمنٹ گروپس (سی ڈی جی) کی تشکیل کے ذریعے احاطہ کیا گیاہے۔

پروجیکٹ کے اختتام پر، پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے ایس ایچ جیز کے 97فیصد اراکین کے پاس  بینک کے بچت کھاتے تھے جن کی مجموعی بچت 60.51 کروڑ روپے تھی۔ پروجیکٹ کے تحت 28,154 ایس ایچ جیز کو 319.15 کروڑ روپے کا کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ (سی آئی ایف) جاری کیا گیاتھا۔ 5,535 ایس ایچ جیز کی کل تعداد نے 58.19 کروڑ روپے کی کل منظور شدہ بینک قرض کی رقم کے ساتھ بینک  سے رابطہ حاصل کیا۔ بینک سے فی ایس ایچ جی قرض کی اوسط رقم 1.02 لاکھ روپے تھی۔

ضمیمہ

 

شمال مشرقی ریاستوں کو کریڈٹ لائن  گارنٹی اسکیم مدد فراہم کی گئی ہے

 

 

مالی سال 20-2021

مالی سال 21-2022

مالی سال 23-2022 سے  28 فروری 2023 تک

 

ریاست کا نام

دی گئی گارنٹی کی کل تعداد

گارنٹی دی گئی رقم کی کل تعداد(کروڑ روپے میں)

دی گئی گارنٹی کی کل تعداد

گارنٹی دی گئی رقم کی کل تعداد(کروڑ روپے میں)

دی گئی گارنٹی کی کل تعداد

گارنٹی دی گئی رقم کی کل تعداد(کروڑ روپے میں)

 

 

اروناچل پردیش

2228

71.31

159

57.94

46

30.81

 

آسام

529128

2715.09

23527

807.08

1729

278.22

 

منی پور

10259

123.06

322

12.87

31

6.19

 

میگھالیہ

11030

200.9

487

26.3

53

13.97

 

میزورم

3722

54.89

146

9.3

29

0.4

 

ناگالینڈ

7396

68.36

171

8.83

33

3

 

سکم

8178

92.95

178

33.88

47

4.57

 

تریپورہ

60471

245.64

2178

46.75

208

3.02

 

میزان

632412

3572.2

27168

1002.95

2176

340.18

 

 

ماخذ: نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ

***********

ش ح ۔  ش م ۔ م ش

U. No.5204


(Release ID: 1924677) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Manipuri