صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

راشٹرپتی بھون عوام کے دیکھنے کے لیے یکم جون سے ہفتے میں چھ دن کھلا رہے گا

Posted On: 16 MAY 2023 6:30PM by PIB Delhi

راشٹرپتی بھون عوام کے دیکھنے کے لیے یکم جون  2023 سے ہفتے میں چھ دن کھلا رہے گا۔ راشٹرپتی بھون کا دورہ منگل سے اتوار (گزٹیڈ تعطیلات کو چھوڑ کر) 0930 بجے سے 1630 بجے کے درمیان سات ٹائم سلاٹ میں کیا جاسکے گا۔ راشٹرپتی بھون میوزیم کمپلیکس بھی وزیٹرز کے لیے منگل سے اتوار تک (سوائے گزٹیڈ چھٹیوں کے) کھلا رہے گا۔

لوگ  ہفتہ کے روز  راشٹرپتی بھون کے فورکورٹ میں 0800 بجے سے 0900 بجے تک چینج آف گارڈ  تقریب کا مشاہدہ  بھی کرسکیں گے۔ گزیٹیڈ تعطیل ہونے  یا  راشٹرپتی بھون کی طرف سے اس  طرح کی باضابطہ اطلاع دیئے  کی  صورت میں ہفتے کے روز   یہ تقریب نہیں ہوگی۔

وزیٹرز  ویب سائٹ http://rashtrapatisachivalaya.gov.in/rbtour.  پر اپنے سلاٹ آن لائن بک کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U- 5200



(Release ID: 1924670) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi