کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب گوئل نے ہند-یوروپی یونین ٹی ٹی سی وزارتی میٹنگ کے موقع پر جناب والڈس ڈومبرووسکی سے ملاقات کی

Posted On: 16 MAY 2023 1:01PM by PIB Delhi

ہند-یوروپی یونین تجارتی اور ٹکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی پہلی وزارتی میٹنگ کے علاوہ تجارت وصنعت، ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نےلوگوں کے لئے کام کرنے والی معیشت کے ذمہ دار یوروپی کمیشن  کے ایگزیکٹو نائب صدر  اور تجارت کے یوروپی کمشنر جناب والڈس ڈومبرووسکی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دونوں فریق کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ دو طرفہ بات چیت کے دوران لیڈران نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو یاد کیا اور جمہوریت کے لئے اپنی عہدبستگی اور قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے متوازن اور ثمر آور نتائج کے لئے مارکیٹ تک رسائی سمیت ایک دوسرے کے احساسات کو سمجھتے ہوئے تمام مسائل پر اتفاق رائے تلاش  کرکے جاری ایف ٹی اے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا، جو دونوں کے درمیان  معیشت وروزگار کے حصول میں مدد کریں گے۔

دونوں فریق نے مسائل سے متعلق ڈبلیو ٹی او کے لئے مشترکہ ترجیحات پر ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عہد بستگی کی بھی توسیع کی۔ دونوں فریق نے پبلک اسٹاک ہولڈنگ سے متعلق مستقل حل سمیت اتفاق رائے پر مبنی حل کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا، جو ترقی یافتہ دنیا کے بڑے حصوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں لاکھوں لوگوں کے ذریعہ معاش اور خوراک کے تحفظ میں مدد کریں گے۔  انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ ان کی مشترکہ کوششیں آئندہ ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں ثمر آور نتائج حل کرنے میں مدد کریں گی۔

ورکنگ گروپ 3 اسٹیک ہولڈرس کی میٹنگ کے بعد اس میٹنگ کی صدارت جناب پیوش گوئل اور جناب والڈس ڈومبرووسکی نے کی۔ اس میٹنگ میں ہندوستان اور یوروپی یونین کی نمائندگی کرنے والے شراکت دار شامل ہوئے۔ ورکنگ گروپ3 کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار سپلائی چین پر توجہ مرکوز کی گئی۔  یوروپی یونین کی طرف سے بزنس یوروپ، ڈجیٹل یوروپ، فوڈ ڈرنکس یوروپ، کوپا – کو گیکا سمیت یوروپ کے بڑے صنعتی اداروں کےنمائندوں نےمیٹنگ میں شرکت کی، جبکہ ہندوستان کی طرف سے کیمیکل، دھات، ٹیکسٹائل، ڈجیٹل، بنیادی ڈھانچہ اور اسٹیل سمیت دیگر شعبوں کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی کاروباری لیڈران نے ذاتی طور پر شرکت کی۔  اس کے علاوہ دیگر شعبوں، جیسے زرعی خوراک کی صنعت، سمندری/لاجسٹکس کے نمائندوں نے  ورچوئل طریقہ سے شرکت کی۔

**********

ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر

U. No.5170


(Release ID: 1924435)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu