بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں سے متعلق کلسٹرترقیاتی پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی ) کانفاذ کیاجارہاہے تاکہ کلسٹر طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کی جامع ترقی کے مقصد سے ان کی پیداواریت اورمقابلہ آرائی کی صلاحیت میں اضافہ کیاجاسکے
Posted On:
27 MAR 2023 3:43PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت ، مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں سے متعلق کلسٹرترقیاتی پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی ) پرعمل درآمدکررہی ہے ۔ اس اسکیم کامقصد ، مالی امداد کے ذریعہ کلسٹرطریقہ کاراختیارکرتے ہوئے ، بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کی جامع ترقی کی غرض سے ان کی پیداواریت اور مقابلہ آرائی کی صلاحیت میں اضافہ کیاجاسکے ، جبکہ حکومت ہند ، موجودہ کلسٹرس میں مشترکہ سہولتوں کے مراکز (سی ایف سیز) کے قیام اورنئے /موجود صنعتی علاقوں کی جدیدکاری /زمین جائیداد /ہموارکئے گئے /فیکٹری کمپلیکسز کے قیام کی غرض سے مالی امداد فراہم کرتی ہے ۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت ، روایتی صنعتوں کی پیداواریت اورمقابلہ آرائی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ، روایتی صنعتوں کے احیاء کے لئے فنڈ س کی اسکیم (ایس ایف یو آرٹی آئی ) بھی نافذ کررہی ہے۔ وزارت کلسٹرس کے اندر روایتی صنعتوں اور دستکاروں نیز کاریگروں کے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ ان کی طویل مدتی ہمہ گیریت کے لئے معاونت فراہم کی جاسکے ۔
ایم ایس ای ۔ سی ڈی پی ، مانگ پرمبنی مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے ، جس کے تحت حکومت ، کلسٹرس میں ضروریات کے مطابق ، مشترکہ سہولتوں کے مراکز (سی ایف سیز) کے قیام ، اوربنیادی ڈھانچہ کی ترقی (آئی ڈی ) سے متعلق پروجیکٹوں کے قیام /جدیدکاری کی غرض سے تجاویز فراہم کرتی ہے ۔
اسفورتی (ایس ایف یو آرٹی آئی ) بھی مانگ پرمبنی مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف النوع اورمتنوع علاقوں کی روایتی صنعتوں کا احاطہ کرناہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، جن صنعتوں کا احاطہ ابھی تک نہیں کیاگیاہے، انھیں ترجیح دی جائےگی ۔ اس کے علاوہ نئے اضلاع ،جن میں زیادہ منافع والی روایتی صنعتیں بھی شامل ہیں ، کوبھی ترجیح دی جائے گی ۔ نوڈل ایجنسیوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ ملک کے سبھی علاقوں سے تجاویز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ان نوڈل ایجنسیوں میں این ای آر ، پہاڑی علاقے ، قبائلی علاقے اورامنگوں سے بھرپور اضلاع بھی شامل ہیں ۔ ان پروجیکٹوں کو اسکیم کے رہنماخطوط کے مطابق ، ان کی خوبیوں ، حکمت عملی ، پروجیکٹ کے قابل عمل ہونے اور دستکاروں اورکاریگروں پران کے اثرات وغیرہ کی بنیاد پرمنظوری دی جائے گی ۔
مہاراشٹر میں ایم ایس ای-سی ڈی پی کے تحت مشترکہ سہولتوں کے مراکز(سی ایف سی ) کے قیام کے لئے 30پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ جن میں سے 14پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں ۔
جبکہ ، اسفورتی کے تحت ، مہاراشٹر میں 27کلسٹرس کی منظوری دی گئی ہے اوران میں سے 16کلسٹرس میں کام کاج شروع ہوگیاہے اور وہ مصروف عمل ہوگئے ہیں ۔
درخواستوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق کئی اقدامات کو سادہ اورآسان بنایاگیاہے ، تاکہ ، نئی رہنماہدایات کے مطابق ، ایم ایس ای –سی ڈی پی کے تحت پروجیکٹوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ ان کے مصروف عمل ہونے میں تیزی لائی جاسکے ۔
اسفورتی کے تحت ، اسفورتی کلسٹرس کے نفاذ کے لئے وقت کی حدتین سال تھی جسے مارچ ، 2020سے کم کرکے 12تا18 ماہ کردیاگیاہے ۔
بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5169
(Release ID: 1924409)
Visitor Counter : 121