وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحری جہازوں کا سیہانوکیول، کمبوڈیا کا دورہ

Posted On: 15 MAY 2023 7:32PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے جہاز دہلی اور ست پورہ، مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ، ریئر ایڈمرل گرچرن سنگھ کی سربراہی میں 14 مئی 23 کو سیہانوک ویل، کمبوڈیا سے روانہ ہوئے۔ تین روزہ پورٹ کال نے بھارت کے خوشگوار تعلقات اور کمبوڈیا کی بادشاہی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا۔

وزارت دفاع اور رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز کے سینئر معززین کے ساتھ سماجی رابطوں کے علاوہ دونوں بحری افواج کے اہلکار پیشہ ورانہ تعاملات، کراس ڈیک وزٹ اور دوستانہ کھیلوں کے تبادلے میں مصروف رہے۔

انسانی امداد اور قدرتی آفات سے بچاؤ (ایچ اے ڈی آر) اور آگ بجھانے کے بارے میں تربیتی سیشن بھی منعقد کیے گئے۔ یہ جہاز سیاحوں کے لیے بھی کھلا تھا اور کمبوڈیا میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو دونوں جہازوں کی سیر کروائی گئی۔

کامیاب پورٹ کال نے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھایا اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوستی کے روابط کو مضبوط کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5150)


(Release ID: 1924334)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi