جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے پائیدار ترقی کے لئے حیاتیاتی توانائی : مخصوص موضوعات اور بہترین طورطریقوں پر ورکشاپ کا اہتمام کیا
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے سکریٹری نے توانائی کی منتقلی میں حیاتیاتی توانائی کے رول پر زور دیا
Posted On:
12 MAY 2023 7:20PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) نے یو این آئی ڈی او اور جی ای ایف کے توسط سے آج نئی دہلی میں پائیدار ترقی کے لئے حیاتیاتی توانائی : مخصوص موضوعات اور بہترین طور طریقوں سے متعلق ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
افتتاحی اجلاس کے دوران نئی اور قابل تجدید کی وزارت (ایم این آر ای) کے سکریٹری جناب بھوپیندر سنگھ بھلا نے کہا اس سمت میں ملک کی جانب سے کی گئی کوششوں توانائی کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دینے کے علاوہ اس کے لئے بایو اینرجی کے رول کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔ ایم این آر ای کے بایو اینرجی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دنیش جگدالے نے حیاتیاتی توانائی کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس شعبہ کو ایک نئی جہت فراہم کرنے کے لئے اس طرح کے ورکشاپ کے اہتمام کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ورکشاپ میں صنعت ،پروجیکٹ کو فروغ دینے والوں ، مالی اداروں اور نافذ کرنے والی ریاستی ایجنسیوں اور حکومت ہند کی وزارتوں کے مختلف شراکتداروں کے اہل کاروں نے نمائندگی کی ۔
ورکشاپ میں سی بی جی پلانٹس کے مخصوص موضوعات سے متعلق مختلف اجلاس کو شامل کیا گیا جو پریس مٹ اور الگ کیے گئے شہری فوڈ ویسٹ پر مبنی تھے، درمیانے اور چھوٹے سائز کے بائیو گیس پلانٹس پر مخصوص موضوعات، بائیو ماس پلانٹس کے مخصوص موضوعات بشمول اختراعی بائیو ماس سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم اور پیلٹ مینوفیکچرنگ، کوڈ آف بی آئی ایس کے معیارات کی مشق، فضلہ سے توانائی کے بائیو میتھینیشن منصوبوں کی فنانسنگ پر پینل ڈسکشن اور ایجادات کی اہمیت پر مبنی تھے۔
مخصوص موضوعات میں ان طور طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو ملک کے مختلف حصوں میں حیاتیاتی توانائی پلانٹس کےمختلف قسم کے ذریعہ اپنائی گئی ہے۔ پینل مباحثوں کے دوران، بائیو ماس سپلائی چین کے قیام کے لیے فنانسنگ کے نئے طریقوں پر زور دیا گیا تاکہ بائیو انرجی سیکٹر کے بھروسے کو بڑھایا جا سکے۔
اس ورکشاپ کا اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.5121
(Release ID: 1924107)
Visitor Counter : 141