وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سرحدوں کی  حفاظت عوام کو تحفظ اور بھارت کا اتحاد ،یکجہتی اور اقتدار اعلیٰ کی حفاظت اور تحفظ حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے، مہاراشٹر میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بیان


اگر پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتا رہا تو اس کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے

ہماری مسلح افواج  ہر اس قوت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی اہل ہے جو میلی آنکھ سے بھی ہم پر نظر ڈالنے کی کوشش کرے گا: راجناتھ سنگھ

Posted On: 14 MAY 2023 9:29PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 14مئی 2023 کو مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ سرحدوں کی  حفاظت عوام کو تحفظ اور بھارت کا اتحاد ،یکجہتی اور اقتدار اعلیٰ کی حفاظت اور تحفظ حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔جناب راجناتھ سنگھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے تمام کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی جارہی ہے کہ ملک کوہر قسم کے خطرے سے تحفظ حاصل ہواور وہ  ایک بے مثال  رفتار سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

آج جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کردیا گیا ہے دہشت گردی ،انتہا پسندی اور نکسل واد کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے ۔ملک اندرونی اور بیرونی محاذوں پر پوری طرح محفوظ ہے۔ پلوامہ اور اڑی کے واقعات کے بعد ہماری مسلح افواج نے سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی کارروائی کے لئے ایک سخت پیغام دیا ہے کہ وہ ملک کے اندر یا سرحدوں کے اس پار دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے  پوری طرح تیار ہے۔ ایسی کچھ ہندوستان مخالف قوتیں ہیں جو ہماری طاقت اور ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ کیونکہ ان کے پاس ہندوستان  کا براہ راست سامنا کرنے کی طاقت اور جرأت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ دہشت گردی جیسی درپردہ جنگ کا سہارا لیتی ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر برقرار رہا تو اس کے ساتھ کبھی بھی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ ہم نے چھترپتی شیواجی مہاراج، مہارانا پرتاپ جیسے انقلابیوں سے بہت کچھ سیکھا ہےا ور ان لوگوں کو منھ توڑ جواب دیا گیا ہے جنہوں نے ہم پر میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اس سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے خود انحصاری کے سہارے ملک کے دفاعی شعبہ کی ترقی پر روشنی ڈالی جو ہماری مسلح افوا ج کو مستحکم کررہی ہے اور انہیں جدید ہتھیاروں اور ساز و سامان اور آلات وغیرہ سے لیس کررہی ہےتاکہ ہر طرح کے چیلنجوں سے موثر ڈھنگ سے نمٹا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نہ صرف دفاعی آلات اور سازو سامان تیار کررہا ہے اور اپنی ہی ضرورتوں کو اپنے طور پر پورا کررہا ہے بلکہ وہ دوست ممالک کی سلامتی کی ضرورتوں کو بھی پورا کررہا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری دفاعی برآمدات حالیہ برسوں میں  بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ 7-8 سال پہلے دفاعی برآمدات ایک ہزار کروڑ سے بھی کم تھیں لیکن آج یہ مالی سال 23-2022 میں 16 ہزار کروڑ تک پہنچ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دفاع سمیت تمام شعبوں نے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں زبردست تعاون دیا ہے اور ہندوستان دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کا 2027 تک دنیا کی چوٹی کی تین معیشتوں میں شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک مضبوط خوشحال خود کفیل نئے بھارت کی تعمیر کے خواہاں ہیں جس نے اس کی ثقافتی وراثت اور اقدار کو بلند کیا ہےاور پوری دنیا میں اپنی شناخت برقرار رکھی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ خدمات کے تمام نشانات کو مٹانا اور اپنی وراثت پر فخر کرناان پانچ وعدوں میں شامل ہیں جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ سال یوم آزادی کے خطاب کے دوران ہندوستان کے لیے 2047 تک اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے درج کیے تھے۔وزیر دفاع نے  لوگوں کو ملک کے ثقافتی ورثے اور چھترپتی شیواجی، چھترپتی سمبھاجی اور مہارانا پرتاپ جیسے  سورماؤ کو سمجھنے کے لیے،جنہوں نے مادر وطن کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ثقافتی احیاء کو دیکھ رہا ہے اور ثقافتی طور پرایک محفوظ ماحول کی جانب بڑھ رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.5117


(Release ID: 1924103) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Marathi , Hindi