وزارت خزانہ

انٹیگریٹڈ چیک پوائنٹ، اٹاری، امرتسر سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 38.36 کروڑ روپے کی مالیت کی 5.480 کلوگرام ہیروئن ضبط کی

Posted On: 12 MAY 2023 4:33PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کی اپنی کوششوں میں ہند-پاک سرحد پر زمینی راستے سے ہندوستان میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے ایک نئے طریقہ کار کا پتہ لگایا۔ ڈی آر آئی افسران کو حاصل خفیہ اطلاعات اور مزید پروفائلنگ کی بنیاد پر انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ، اٹاری، امرتسر پر جھاڑو کی ایک کھیپ کو روکا گیا۔ جانچ پڑتال پر کل 5.480 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 38.36 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

چالیس  تھیلوں میں 4,000 جھاڑووں کی کھیپ میں ہیروئن کو چھپا کر 442 بانس کی لاٹھیوں میں بھرا گیا تھا۔ دریائی گنے کی یہ کھوکھلی لاٹھیاں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے تین تھیلوں میں تھیں۔ لاٹھیوں کے مزید چھپانے کیلئے ان کے سروں کو مصنوعی طور پر سیل کیا گیا تھا۔ انہیں  "افغان جھاڑو" کے اندر رکھا/پیک کیا گیا ہے جو باہر سے لوہے کے تار سے بندھے ہوئے تھے۔

افغانستان سے "افغان جھاڑو" کی کارگو کھیپ ایک افغان شہری نے اپنی ہندوستانی قومی بیوی کے ساتھ مل کر جعلی ہندوستانی شناختی کارڈ کے ساتھ درآمد کی تھی۔ مذکورہ افغان شہری 2018 میں دہلی پولیس کے ذریعہ درج کیے گئے پہلے این ڈی پی ایس کیس میں ضمانت پر رہا تھا۔ افغان شہری اور اس کی اہلیہ دونوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ پوری سازش اور اسمگلنگ کے طریقوں کا پتہ چلانے اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے آگے کی کارروائی اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

*****

 

U.No:5090

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1923977) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Tamil