ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرہ ارض کو محفوظ رکھنے کی سرگرمیوں کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے لئے لائف سے متعلق پچیس ہزار پروگراموں کا انعقاد

Posted On: 12 MAY 2023 6:12PM by PIB Delhi

مشن لائف (ماحولیات کے لئے طرز زندگی)کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم نے 20 اکتوبر 2022 کو گجرات کے کیوڑیا میں کیا تھا۔ مشن لائف کے تحت آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے افراد کے رویئے اورطرز فکر میں تبدیلی لانے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ وسائل کے اندھا دھند اور بے دریغ استعمال کے بجائے وسائل کو سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کے لئے ایک عالمی تحریک کے مقصد سے یہ آغاز کیا گیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت قومی سطح پر مشن لائف پر عملدرآمد اور تال میل کے لئے ایک نوڈل وزارت ہے۔ ان کی کوششوں کے تحت MoEFCC نے مرکزی وزارتوں، ریاستی سرکاروں، اداروں اور پرائیویٹ تنظیموں کو اس بات کے لئے باور کرایا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو لائف سے ہم آہنگ کریں اور عوام جو پائیدار ماحولیات کے تئیں کام یا کوشش کرسکتے ہیں ، ان کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ ان میں نکڑ ناٹک کے مقابلے پینٹنگ کے مقابلے ، مضمون نویسی کے مقابلے وغیرہ شامل ہیں اور یہ سب مقابلے لائف کے پرچم تلے ضلع ، ریاست اور قومی سطح پر کرائے جاتے ہیں۔

لائف کے بارے میں ملک بھر میں بیداری پھیلانے کی غرض سے MoEFCC نے ایک مہینے کی عوامی بیداری کا پروگرام شروع کیا ہے جو پانچ جون 2023 کو اختتام پزیر ہوگا۔ جو بڑے پیمانے پر عالمی یوم ماحولیات کا موقع ہوگا۔ لائف کا پیغام عام کرنے اور اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے MoEFCC نے تمام 99 وزارتوں اور 36 ریاستوں / یوٹی سرکاروں کو ساتھ لے کر لائف سے متعلق سرگرمیوں میں اپنے ڈویژن ، ذیلی تنظیموں اور فیلڈ افسران کے ساتھ ان اقدامات پر عمل کیا ہے۔

ہندوستان بھر میں دس دن سے کم عرصے میں 25 ہزار سے زیادہ لائف سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں جن میں افراد کو کرہ ارض کی بہبود میں سرگرمیوں کے لئے بیدار کیا گیا ہے۔ ان میں ندی اور سمندر کے کناروں کی صفائی ، سائیکل ریلی، شجرکاری کی مہم، پلاسٹک اکھٹا کرنے اور ورکشاپ وغیرہ کا انعقاد شامل ہے۔ اس کے علاوہ لائف کا عہد دلانے کے پروگرام کئے گئے ہیں۔ بہت سے اسکولوں اور کالجوں میں ثقافتی مقابلے مثلا نکڑناٹک، مضمون نویسی ، پینٹنگ کے مقابلے کرائے گئے۔

وزارت نے لائف سے متعلق دو مخصو پورٹل وضع کئے ہیں جو لائف سے متعلق سرگرمیوں اور پیش رفت کا ٹھوس ریکارڈ رکھیں گے۔ میری لائف پورٹل (merilife.org) وزارتوں اور اداروں کے لئے ہے جو پروگراموں کی رپورٹ اپ لوڈ کریں گے۔

عوامی بیداری کی تحریک پانچ جون 2023 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اختتام پزید ہوگی۔ اس عظیم الشان پروگرام کا بنیادی موضوع ہے۔ پلاسٹک سے آلودگی کے حل۔ اور یہ موضوع مشن لائف کے ساتھ بنیادی موضوعات میں سے ایک ہے۔ جو ہے۔ ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کے استعمال میں کمی۔

******

U.No:5071

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1923841) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi