شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

ماہ مارچ 2023 کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریے اور استعمال پر مبنی اشاریے کے فوری تخمینے (بنیاد 100= 2011-12)

Posted On: 12 MAY 2023 5:30PM by PIB Delhi

انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن(آئی آئی پی) کے فوری تخمینے ہر مہینے کی 12 تاریخ کو جاری کیے جاتے ہیں (یا پچھلے کام کے دن اگر 12 تاریخ کو چھٹی ہوتی ہے) اور انہیں چھ ہفتوں کے وقفے کے ساتھ اور ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ساتھ مرتب کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں پیداواری فیکٹریوں/ اداروں سے ڈیٹا حاصل کیاجاتا ہے۔

2-مارچ 2023 کے مہینے کے لیے، 2012-2011 کی بنیاد کے ساتھ انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کے فوری تخمینے 150.5پر ہیں۔ ماہ مارچ 2023 کے لیے کان کنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبوں کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریے بالترتیب 154.2، 146.0 اور 188.0 پر ہیں۔ یہ فوری تخمینے آئی آئی پی کی نظرثانی کی پالیسی کے مطابق بعد کی ریلیز میں نظرثانی کے مرحلے سے گزریں گے۔

3- استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق،مارچ 2023 کے مہینے کے لیے اشاریے بنیادی سامان کے لیے 158.2، املاک مشینوں کے لیے 120.9، درمیانی اشیاء کے لیے 158.2 اور بنیادی ڈھانچہ/تعمیراتی سامان کے لیے 178.7 ہیں۔ مزید برآں، صارفین کے لیے پائیدار اور غیر پائیدار اشیاء کے اشاریے ماہ مارچ 2023کے لیے بالترتیب 118.1 اور 145.6 پر ہیں۔

ماہ مارچ2023 کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے فوری تخمینوں کی تفصیلات شعبہ جاتی ، قومی صنعتی درجہ بندی (این آئی سی - 2008)کے 2 ہندسوں کی سطح اور استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق بالترتیب بیاناتI، II اور III میں دی گئی ہیں۔ نیز، صارفین کے لیے صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی تشریح کرنے کے لیے، بیانIV صنعتی گروپس (این آئی سی - 2008کے دوہرے ہندسوں کی سطح کے مطابق) اور شعبوں کے لحاظ سے گزشتہ 12 مہینوں کے ماہانہ اشاریہ جات فراہم کرتا ہے۔

5۔ مارچ 2023 کے مہینے کے آئی آئی پی کے فوری تخمینوں کے ساتھ،فروری 2023کے اشاریے پہلی نظرثانی سے گزر چکے ہیں اور دسمبر 2022 کے لیے ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین ڈیٹا کی روشنی میں حتمی نظرثانی سے گزر چکے ہیں۔ماہ مارچ 2023 کے لیے فوری تخمینے، فروری 2023 کے لیے پہلی نظرثانی اور دسمبر2022 کے لیے حتمی نظر ثانی بالترتیب92 فیصد،94 فیصد اور 95 فیصد کے متوازن ردعمل کی شرح پر مرتب کیے گئے ہیں۔

6۔  ماہ اپریل 2023 کے لیے انڈیکس کا اجراء ، 12 جون 2023 ، بروز پیر ہوگا۔

نوٹ:-

  1. یہ پریس ریلیز معلومات وزارت کی ویب سائٹ - http://www.mospi.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔
  2. ہندی میں پریس ریلیز آنے والی ہے اور مندرجہ  ذیل لنک پر دستیاب ہوگی:

https://www.mospi.gov.in/hi

 

ضمیمے ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5068



(Release ID: 1923784) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi