الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان ‘‘آل تھنگ ٹکنالوجی’’ میں دنیا کا ایک سرکردہ ملک ہو گا : وزیر مملکت راجیو چند رشیکھر
انڈیا ٹیک ایڈ آگے بڑھتے ہوئے ایک پُر عز م ملک کی سوچ ہے
حکومت کا وژن ہے کہ ہندوستان 27-2026 تک سرفہرست تین معیشتوں میں شامل ہوگا: وزیر مملکت راجیو چند رشیکھر
Posted On:
11 MAY 2023 7:11PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کار ی اور الیکٹرانک اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ حکومت کی توجہ عالمی ویلیو چین میں ہندوستان کو ایک باہری ملک کے بجائے ایک سنجیدہ ، مسابقتی شراکت دار بنانے پر ہے۔
جناب راجیو چند رشیکھر نے آج نئی دلی میں پبلک افئیر س فورم آف انڈیا ( پی اے ایف آئی )کے 15ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے انڈیا ٹیک ایڈ وژن کے ایک حصے کے طورپر ہمارا ماننا ہے کہ سپلائی چین اور عالمی ویلیو چین میں تنوع ہوگی اور یہ مسلسل ہوتی رہے گی۔ ایسے حالات میں ہماری پالیسیایں یہ یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ اس چین میں ہندوستان ایک مسابقتی اور اہل شراکتدار ہے۔
اس تناظر میں وزیر موصوف نے عالمی ویلیو چین کی اجارہ داری کا حصہ رہنے والی ایپل ،سیمسنگ،سسکو جیسی بڑی کمپنیاں اب ہندوستان کا رخ کررہی ہیں۔ ہندوستان کے ٹیک ایڈ سفر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب راجیوچندر شیکھر نے کہا کہ انڈیا ٹیک ایڈہندوستان کے بارے میں اس نظریہ کو تبدیل کررہا ہے کہ ہندوستان صرف آئی ٹی / آئی ٹی ایز کا مرکز ہے اور اب اس کی تشہیر ہورہی ہے او راس میں انٹر نیٹ اور کنزیومر ٹیک شامل ہوگئے ہیں اور اس میں اے آئی ،سیمی کون ، ڈیزائن اور پروڈکشن ، کوانٹم کمپیوٹنگ وغیرہ بھی جلدشامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ڈجیٹل معیشت کی پائی آئی ٹی / آئی ٹی ایز کے یک قطبی شعبے سے نکل کر آگے بڑھتے ہوئے وہاں پہنچ گئی ہے ، جہاں ڈجیٹل معیشت کی ہر وہ سرگرمیاں شامل ہیں ، جن پر دنیا زور دے رہی ہے ۔
سیمی کنڈکٹر شعبے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صرف 14 مہینے میں حکومت نےنہ صرف مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن میں متعدد مواقع پیدا کئے ہیں بلکہ نئے نصاب کے ساتھ جلد ہی ہندوستان اور دنیا کے لئے 85 ہزار باصلاحیت نوجوان تیار ہوں گے۔
جناب راجیوچندر شیکھر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان جلد ہی دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہوگا۔انڈیا ٹیک ایڈ یقیناََ آگے بڑھتے ہوئے پرعز م ملک کی سوچ ہے ۔ حکومت کا وژن انتہائی واضح ہے کہ ہم 27-2026 تک سرفہرست تین معیشتوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جو کہ جاپان اور جرمنی کے نزدیکی دائرہ میں ہے ۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم
U-5055
(Release ID: 1923600)
Visitor Counter : 121