ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہمالیائی ماحولیات کے قومی ادارے  (این آئی ایچ ای) نے مشن لائیف  پر اتراکھنڈ کے دور دراز کے دیہاتوں میں اونچائی پر بیداری کے پروگراموں کا اہتمام کیا

Posted On: 11 MAY 2023 8:39PM by PIB Delhi

عالمی یوم ماحولیات (5 جون) ایک ایسا موقع ہے جو ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو ماحولیات کے لیے بیداری اور عمل کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ اس سال حکومت ہند کی  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، نے 2023 کے عالمی یوم ماحولیات کو مشن لائیف  پر زور دینے کے ساتھ منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لائیف  کا تصور، یعنی طرز زندگی برائے ماحولیات، عزت مآب وزیر اعظم نے گلاسگو میں 2021 یو این ایف سی سی سی سی او پی 26 میں عالمی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس میں متعارف کرایا تھا، جب انہوں نے پائیدار طرز زندگی اور طریقوں کو اپنانے کے لیے عالمی کوششوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک واضح کال دی تھی۔تقریبات سے پہلے   لائیف پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عوام کو متحرک کیا جارہا  ہے ۔

1۔ نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ)

آرایم این ایچ میسور نے 75 طلباء اور عام لوگوں کے لیے مشن لائف (ماحول کے لیے لائف اسٹائل) کے ایک حصے کے طور پر "خطر سے دوچار نسلوں اور ان کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بیداری کی گفتگو" کا انعقاد کیا اور خطرے سے دوچار (معدومیت کا زیادہ خطرہ ) جانوروں کی حفاظت کے ذریعے ہمارے عصری نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

آرایم این ایچ  بھونیشور نے تقریباً 90 لوگوں اور سٹریٹ فوڈ ہاکروں کو پلاسٹک کی پلیٹوں اور چمچوں ، جو انہیں ایک اختراعی قدم کے طور پر تقسیم کئے گئے، کا استعمال چھوڑنے اور پتوں کی پلیٹوں اور لکڑی کے چمچوں کا سہارا لینے کے لیے مشن لائف (ماحول کے لیے لائف اسٹائل) کے ایک حصے کے طور پر " آرایم این ایچ  کیمپس کے ارد گرد وینڈنگ زونز میں عوامی بیداری پروگرام" کا انعقاد کیا۔

آر جی آر ایم این ایچ، سوائی مادھوپور نے مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کے حصے کے طور پر "سیڈ بال میکنگ پروگرام" کا انعقاد کیا۔ جس میں 165 بچوں، والدین اور زائرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھلوں اور سایہ دینے والے درختوں کے مختلف بیجوں سے سیڈ بالز بنانا سیکھا۔

آرایم این ایچ  بھوپال نے میری لائف: لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ #لائف مشن  کے تحت لائف اسٹائل کو اپنا کر طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے سلسلے میں کوڑا اٹھانے/صفائی مہم کا پروگرام منعقد کیا جس میں 126 طلباء، عملہ اور عام لوگوں نے سرگرمی سے حصہ لیا۔

2۔ زولوجیکل سروے آف انڈیا

زیڈ ایس آئی  کی ڈائرکٹر  ڈاکٹر دِھرتی بنرجی کی سربراہی میں، 150 سائنسدانوں اور زولوجیکل سروے آف انڈیا کے سائنسی معاونوں نے صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے لیے مشن لائف کا عہد لیا۔

میرین ایکویریم، زیڈ ایس آئی، دیگھا، مغربی بنگال میں ایک بیداری پروگرام شروع کیا گیا اور "مشن لائیف" پر عہد لیا گیا۔ تقریباً 100 طلباء، سائنس دانوں اور زیڈ ایس آئی ، دیگھا کے عملے نے اس تقریب میں سرگرمی سے حصہ لیا اور عہد لیا۔

A group of people standing in a lineDescription automatically generated

3۔ نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل کوسٹل مینجمنٹ (این سی ایس سی ایم )

این سی ایس سی ایم اور تمل ناڈو کے محکمہ جنگلات نے ماحولیات کے لیے طرز زندگی  (لائیف)میں عوامی شرکت کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کے ایک حصے کے طور پر ماحولیاتی متبادل کے استعمال، فضلہ کو الگ کرنے، اور توانائی اور پانی کے تحفظ کے بارے میں گوئنڈی نیشنل پارک، چنئی میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ نیشنل پارک حیوانات کی مختلف اقسام کے لیے ایک بہترین مسکن ہے، جس میں منطقہ حارہ  میں  خشک سدا بہار جنگلات 2.70 کلومیٹر  کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ نیشنل پارک اتھارٹی نے ذمہ دار سیاحت کے اقدام کے طور پر زائرین کی طرف سے لے جانے والی پلاسٹک کی بوتلوں کے لیے ڈپازٹ ریفنڈ سسٹم (ڈی ایس آر) نافذ کیا۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، پارک کے زائرین، بشمول اسکول اور کالج کے طلباء، اساتذہ، اور کئی خاندانوں نے کوڑا کرکٹ کے خلاف سبز عہد اور دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر پارک میں پلے کارڈز، پمفلٹس اور لائیف میسکوٹس آویزاں کیے گئے۔ این سی ایس سی ایم کے سائنسدانوں نے 350 سے زائد زائرین کے سامنے  مشن لائف کی اہمیت کی وضاحت کی۔ اس مہم میں عوام کو ذمہ دارانہ سیاحت، جنگلی حیات کے تحفظ، شہری سبزہ زار، اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے ماحول دوست طرز زندگی کی ضرورت کے بارے میں آگاہی دینے پر توجہ دی گئی ہے۔

4۔ ہمالیائی ماحولیات کا قومی ادارہ

گیارہ  مئی 23 کو ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرمنٹ (این آئی ایچ ای ) کی قیادت میں مشن لائیف اور لائف  ایکٹیوٹیز کے فروغ کے تحت ایک بیداری مہم چلائی گئی۔ اس پروگرام کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی، ریسرچ اسکالرز اور معاون عملے نے کیا جس میں ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک کو نہ کہو کے موضوع پر  زور دیا گیا ۔ مجموعی طور پر 45 اسٹیک ہولڈرز نے پروگرام میں حصہ لیا اور ماحول دوست عادات کو اپنانے کے لیے  ایل آئی ایف ای (لائف) کا عہد لیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے رورل ٹکنالوجی سنٹر اور الموڑہ شہر کی لائف لائن دریا کوسی کے اس سے ملحقہ کنارے میں بھی ایک "سوچھتا ابھیان" (صفائی مہم) چلائی گئی۔ مجموعی طور پر دس کلو گرام کچرا اکٹھا کیا گیا اور 2 کلو گرام پلاسٹک کچرے کو الگ کرکے میونسپلٹی کوڑا کرکٹ کو مزید پروسیسنگ کے لیے پیش کیا گیا۔ بائیو ڈی گریڈ ایبل کچرے کو ری سائیکلنگ کے لیے دیہی ٹیکنالوجی سینٹر کے ورمی کمپوسٹنگ یونٹ میں بھیجا گیا تھا۔

گیارہ مئی کو، ڈائرکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرمنٹ (این آئی ایچ ای ) کی قیادت میں انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اتراکھنڈ کے تقریباً 3000 میٹر اے ایس ایل  پر اونچائی پر دور دراز واقع دیہاتوں پر متعدد بیداری پروگرام منعقد کیے گئے جن میں زندگی کے مختلف موضوعات شامل تھے۔ تقریباً 70 ریسرچ اسکالرز، سیاحوں اور دیہات کے مقامی لوگوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور ماحول دوست عادات کو اپنانے کا لائیف  کا عہد لیا۔ پروگرام کے دوران، شرکاء کو ہندوستانی ہمالیہ کے قدرتی وسائل کو برقرار رکھنے کے لیے اہم موضوعات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

*****

 

 

U.No:5053

ش ح۔ا ک ۔س ا



(Release ID: 1923596) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi