ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
میزورم کے آئزول میں واقع پلک جھیل کے قریب فطرت کی سیر (نیچرواک) کا انعقاد کیا گیا
پلک جھیل ویٹ لینڈ کنزرویشن ایریا حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور یہ ہند برما حیاتیاتی تنوع کے علاقے کے تحت آتا ہے
Posted On:
11 MAY 2023 8:53PM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات کو منانے کی یاد میں لائف مشن کے تحت ملک بھر میں عوامی بیداری چلائی جارہی ہے۔مختلف اداروں اورتنظیموں کی طرف سے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
- قدرتی تاریخ کا قومی عجائب گھر ( این ایم این ایچ )
آر ایم این ایچ ،میسور نے 110 طلبا کے لئے مشن لائف (ماحولیات کے مطابق طرز زندگی) کے حصے کے طورپر 10 مئی 2023 کو سوکھی پتیوں کو جلانے کے بجائے اسے گڈھے میں ڈال کر حیاتیاتی کھاد بنانے کے بارے میں بتاتے ہوئے بیداری مہم چلائی اور انہیں اسی زمین کے مطابق طرز زندگی اپنانے کی حوصلہ افزائی کی ۔
آر ایم این ایچ ، بھونیشور نے میری لائف : ماحولیات کے مطابق طرز زندگی کے تحت آر ایم این ایچ بھونیشور کے 50 عملے کے ساتھ کیمپس کی صاف صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
آر جی آر ایم این ایچ ،سوائی مادھو پور نے بھرت پور منڈل ، راجستھان بھارت اسکاؤٹ اور گائڈ کے سرکاری اساتذہ کے لئے مشن لائف سے متعلق آگہی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس کے علاوہ کالج اور اسکول کے طلبا کے لئے قدرتی فوٹو گرافی کا بھی انعقاد کیا۔ مجموعی طورپر 214 سرکاری اساتذہ ،طلبا اور زائرین نے اس پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
- ہندوستان کا حیوانیات سے متعلق سروے
ہندوستان کا حیوانیات سے متعلق سروے (زولوجیکل سروے آف انڈیا) نے مقامی لوگوں کو اکٹھا کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے اتراکھنڈ کے دہروہ دون میں ‘‘ پانی بچاؤ ’’ کے موضوع پر ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں تمام عمر کے 100شرکاء نے حصہ لیا۔جے ایس آئی ،دہرہ دون کے انچارج سائنسداں ڈاکٹر گورو شرما نے پانی کے تحفظ پر بات چیت کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کے تحفظ کے لئے بارش کے پانی کو جمع کرنے کے طریق کار کو اپنا نا چاہئے۔
- پائیداریت سے متعلق ساحلی بندوبست کا قومی مرکز (این سی ایس سی ایم )
ماحولیات کے مطابق طرز زندگی (لائف ) میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے حصے کے طورپر این سی ایس سی ایم اور میزورم میں مارا خود مختار ضلعی کونسل کے جنگلاتی محکمے نے پلک جھیل کے قریب قدرتی سیر (نیچر واک ) کا انعقاد کیا۔پلک ویٹ لینڈ ریزرو میزورم کی راجدھانی آئزول سے 360 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور یہ 18.5کلومیٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے ۔ پلک جھیل ویٹ لینڈ کنزرویشن کے لئے حیاتیاتی تنوع سے مالامال ہے اور یہ ہند –برما حیاتیاتی تنوع کے علاقے تحت آتا ہے۔اس تقریب کے ایک حصے کے طورپر این سی ایس سی ایم کے سائنسدانو ں اور جنگلاتی محکمے کے اراکین نے ویٹ لینڈ کے ماحولیاتی نظام اور اس سے فراہم کی جانے والی اشیا اور خدمات کے بارے میں مقامی برادریوں کو بتایا۔اس کے علاوہ انہوں نے حیاتیاتی تنوع اور ویٹ لینڈ کنزرویشن کی ضرورت پر زور دیا ۔اس تقریب میں تقریباََ 60 مقامی قبائلیوں نے شرکت کی ، جنہوں نے سنگل یوز پلاسٹک میں کمی ، ماحولیات کے مطابق متبادل اشیا کا استعمال ، جنگلاتی تحفظ ، آبی تحفظ اور جھرنے کا تحفظ اور ذمہ دار سیاحت جیسے مختلف موضوعات پر سیکھنے کے اپنے الگ الگ تجربات مشترک کئے ۔اس پروگرام میں عام لوگوں کو ان کے ماحولیات ،رہائش او ر قدرت کے ساتھ ہم آہنگی میں جینے کی ضرورت کے بارے میں آسان طریقے سے تربیت دی گئی ۔اس پروگرام میں ایک حصے کے طورپر شرکا نے کوڑے دان اور پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے خلاف ایک سبز مہم کو اپنانے کا عہد لیا۔اس پروگرام کے حصے کے طورپر ویٹ لینڈ پر پلے کارڈس اور پمفلیٹ آویزاں کئے گئے تھے ۔ این سی ایس سی ایم کے سائنسدانوں نے مقامی برادریوں کو مشن لائف کی اہمیت بتائی ۔
- ہمالیائی ماحولیات کا قومی ادارہ
ہمالیائی ماحولیات کے قومی ادارے (این آئی ایچ ای ) نے نوجوانوں میں لائف مشن اور زندگی کی سرگرمیوں کےفروغ کے تحت ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا ۔اس پروگرام میں مجموعی طورپر 17 محققین اور سائنسدانوں نے شرکت کی اور ماحولیات کے مطابق عادات کو اپنانے کے لئے لائف یعنی ماحولیات کے مطابق طرز زندگی کو اپنانے کا عہد کیا۔ پروگرام کے دوران شرکا نے لائف کے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات مشترک کئے اور ان موضوعات میں سے ایک پر روشنی ڈالی ، جس پر عمل وہ ماحولیات کی حفاظت میں کریں گے۔ پروگرام کے دوران لائف تھیم پر بھی زور دیا گیا۔اس میں خاص طورپر سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے اور کچرے کو کم کرنے کی بات کی گئی ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-5052
(Release ID: 1923588)
Visitor Counter : 121