نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کشمیر یونیورسٹی میں یوتھ 20 مشاورتی پروگرام کا انعقاد

Posted On: 11 MAY 2023 7:51PM by PIB Delhi

بھارت کی جی 20 صدارت کے ایک حصے کے طور پر یوتھ 20 (وائی 20) گروپ کا یوتھ 20 مشاورتی پروگرام 10 تا 11 مئی 2023 کو کشمیر یونیورسٹی میں منعقد ہوا تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے لیے افکار وخیالات پر مشاورت کی جا سکے اور یوتھ 20 کے پانچ موضوعات میں سے ایک ‘آب و ہوا کی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرے میں کمی: پائیداریت کو ایک طرز زندگی بنانا’ پر عمل کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔

یوتھ 20 مشاورتی پروگرام کا افتتاح مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر (جے کے یو ٹی) کے لیفٹیننٹ گورنر اور کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر جناب منوج سنہا نے کیا۔ اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر جناب راجیو رائے بھٹناگر، حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جناب پنکج کمار سنگھ، کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان، کشمیر یونیورسٹی میں وائی 20 چیئر، پروفیسر منظور اے شاہ اور پٹنہ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی، گرو پرکاش پاسوان بھی موجود تھے۔

انڈونیشیا، میکسیکو، ترکی، روس، جاپان، جمہوریہ کوریا، امریکہ، برازیل اور نائیجیریا جیسے جی 20 ممالک کے نوجوانوں کے 17 مندوبین نے کشمیر یونیورسٹی، سری نگر، جموں و کشمیر میں دو روزہ یوتھ 20 مشاورت میں شرکت کی۔

کشمیر یونیورسٹی کے 108 طلباء، جموں و کشمیر کے آس پاس کے اسکولوں کے 34 طلباء، سری نگر کے آس پاس کے کالجوں کے 57 طلباء، جموں کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 11 طلباء، 33 نوجوانوں کے امور کے محکمہ کے مندوبین، 25وائی20 سکریٹریٹ کے مندوبین اور 25 طلباء کارکنوں نے بھی وائی20 مشاورت میں حصہ لیا۔

10 مئی کو یونیورسٹی کی جانب سے مغل گارڈن نشاط اور پری محل کے ہیریٹیج ٹور کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ایک گروپ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

11 مئی 2023 کو یوتھ 20 مشاورت نے یونیورسٹی کے کنووکیشن کمپلیکس میں موجود تمام مندوبین کے ساتھ ایک صحت مند اور باہمی گفتگو کا مشاہدہ کیا۔ افتتاحی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر پروفیسر منظور اے شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جہاں انہوں نے وائی20 مشاورت کے وسیع مقاصد کو بیان کیا۔ اس کے بعد جناب پنکج کمار کا خطاب ہوا، جس میں انہوں نے یوتھ 20 کا ایک مختصر سیاق و سباق فراہم کیا، جس نے وائی 20 مشاورت کا لہجہ ترتیب دیا۔

جناب گرو پرکاش پاسوان نے اپنے تبصروں میں وائی 20 مشاورت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نیا سرمایہ اکیلے اقتصادی سرمایہ نہیں ہوگا۔ یہ سماجی سرمایہ اور خیالات کا سرمایہ بننے جا رہا ہے اور یوتھ 20 نوجوانوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے اور وائی20 مشاورت کے لیے منتخب کیے گئے اہم موضوعات پر پالیسی سازی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

جناب آکاش جھا، سکریٹری،وائی20 انڈیا نے بھی اس موقع پر بات کی اور کہا کہ ‘‘یہ ضروری ہے کہ اس طرح کے عالمی فیصلوں میں نوجوانوں کی آواز سنی جائے کیونکہ اس سے نوجوانوں کے اسٹیک ہولڈرز سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ بھارت کی صدارت ان مباحثوں کو شرفاء کے طبقے تک محدود نہیں رکھتی ہے، یہ ایک عوامی صدارت ہے جہاں وائی20 ایک اہم شراکت دار ہے’’۔

وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر یونیورسٹی نے وائی20 کنسلٹیشن کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی کے موضوع کا انتخاب کیا ‘‘کیونکہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران کے خلاف اس جنگ میں اگر کسی کا زیادہ داؤ پر لگا ہوا ہے تو وہ نوجوان ہیں اور اگر کوئی اس بحران سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے تو وہ نوجوان ہیں جو قوم کا مستقبل ہیں’’۔ انہوں نے وائی20 پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیر یونیورسٹی کو ملک کی جی20 صدارت کا حصہ بننے کا موقع دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور چانسلر جناب منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد جناب راجیو رائے بھٹناگر کا خطاب ہوا۔ جنہوں نے کہا کہ جی20 کی صدارت ملک کے ہر شہری کو عالمی نظام میں ہندوستان کے مقام کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ‘‘نوجوانوں کے پاس مستقبل کے ساتھ ساتھ حال کی کلید بھی ہے۔ جو اہداف طے کیے گئے ہیں ان کو حاصل کرنے کے لیے ہاتھ ملانا بہت ضروری ہے اور جی20 کرہ ارض کو رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے جی20 صدارت میں نوجوانوں کی شمولیت پر زیادہ زور دیا گیا ہے’’۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور یونیورسٹی آف کشمیر کے چانسلر جناب منوج سنہا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی جی20 صدارت کا وژن انسانیت کے مستقبل کا وژن ہے۔ ‘‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل کا موضوع اگلے 25 سالوں کے دو بڑے چیلنجوں یعنی آب و ہوا کی حفاظت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ذمہ داری کا وژن ہے’’۔

انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ صرف کانفرنس ٹیبل سے نہیں کیا جا سکتا اور اس کا مقابلہ ہر گھر کے کھانے کی میزوں سے کرنا ہوگا۔

‘‘ہندوستان واقعی دنیا کو دکھا سکتا ہے کہ کس طرح ایک پائیدار معاشرے کی تعمیر کی جائے - ایک اقتصادی طاقت کے مرکز کا معاشرہ اور فطرت کے نازک توازن کو بحال کرنے والا معاشرہ۔’’ ایل جی نے نوجوانوں سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا کہ فطرت کے تحفظ کے لیے خیالات کا اشتراک کیا جائے۔ عمل میں اور یہ کہ وہ اپنے خیالات کو عمل کے ساتھ ہم آہنگ کرکے ایک بہتر دنیا میں حصہ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘میں اس بات سے خوش ہوں کہ کشمیر یونیورسٹی نے اس اہم پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ اس کے لیے میں وائس چانسلر اور یونیورسٹی کی پوری برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں’’۔

‘آب و ہوا کی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات میں کمی: پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا’ کے موضوع پر چار پینل مباحثے ہوئے۔

پہلا مکمل اجلاس ‘حیاتیاتی تنوع اور انسانی بہبود پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات’ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس کی نظامت پروفیسر شکیل اے رومشو، وائس چانسلر، اسلامی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جے اینڈ کے نے کی۔

اس پینل کے مقررین میں ڈاکٹر رابرٹ پال (مونٹانا ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی، یو ایس اے)یو ایس اے نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آب و ہوا کی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کو متعدد طریقوں سے متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے ایکو کلچر پلانٹیشن کی بجائے ماحولیاتی بحالی کی حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر روچھت آر ڈی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی، گوا، انڈیا) نے ہندوستانی مانسون میں دیکھے جانے والے شدید بارش کے  بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا، خاص طور پر بدلتے ہوئے موسمی نمونوں کے مطابق بوائی کے موسم کو نئے سرے سے ترتیب دینا۔ ڈاکٹر وزیدہ رحمن (راجیو گاندھی نیشنل یونیورسٹی آف لاء، پنجاب، انڈیا) نے ماحولیاتی انصاف کے تصور کے بارے میں بات کی، جو کہ بھارت کی طرف سے کثیرالجہتی فورمز پر حالیہ مذاکرات کے دوران بھرپور انداز میں پیش کیے جانے والے ماحولیاتی انصاف کے مترادف ہے۔

ڈاکٹر ریمیا، امرتا وشوا ودیا پیٹھم، کیرالہ، انڈیا نے ہمالیہ میں گلیشیئر پگھلنے کے مسئلے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ برف پگھلنے کی تیز رفتاری کے نتیجے میں پہاڑی اور نشیبی میدانی علاقوں میں زرعی پیداوار میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ جناب غلام مصطفیٰ علی، ایک طالب علم کارکن، نے موسمیاتی تبدیلی کے ممکنہ اثرات اور سیاحت کے شعبے پر حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے سیاحتی مقامات کی لے جانے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پائیدار اور ذمہ دار سیاحت کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

دوسرا مکمل اجلاس ‘محفوظ کل کے لیے آفات کے خطرے میں کمی’ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس کی نظامت پروفیسر ایم سلطان بھٹ، کشمیر یونیورسٹی، جے اینڈ کے نے کی۔ پینل کے مقررین میں ڈاکٹر اکھلیش سرجن (چارلس ڈارون یونیورسٹی، آسٹریلیا)؛ڈاکٹر اجنتا گوسوامی (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی، انڈیا)؛ ڈاکٹر اشم ستار (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو، انڈیا؛ ڈاکٹر سندیپ سنگھ (لولی پروفیشنل یونیورسٹی، پنجاب، انڈیا) اور محترمہ فرحانہ بھٹ، جو کشمیر یونیورسٹی کی سابق طالبہ ہیں،شامل تھے۔تھیم کے متنوع پہلوؤں پر یہ ایک بہت ہی دلچسپ سیشن تھا۔

تیسرا مکمل سیشن‘سبز توانائی- اختراعات اور مواقع’ کے موضوع پر تھا، جس کی نظامت پروفیسر سیمین رباب، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سری نگر، انڈیا نے کی۔ پینلسٹ ڈاکٹر اکھلیش سرجن (چارلس ڈارون یونیورسٹی، آسٹریلیا)؛ ڈاکٹر سدھارتھا کھرے (آئی آئی ٹی، روڑکی، انڈیا)؛ ڈاکٹر شرمستھا بنرجی (آئی آئی ٹی گوہاٹی، انڈیا)، پرسدھی سنگھ، سماجی کاروباری اور ماحولیاتی کارکن اور شری وکاس پانڈے، صاف توانائی پر مہارت رکھنے والے کاروباری، جنہوں نے تھیم سے متعلق بہت اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی قیمتی رائے دی، شامل تھے۔

چوتھا مکمل اجلاس ‘آبی وسائل:چیلنجز اور امکانات’ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس کی نظامت ڈاکٹر جی بالاچندر، کرشی باؤنٹی بائیوٹیک، نندی ہلز، بنگلور نے کی۔ پینلسٹ تھے: ڈاکٹر جولیا آسٹرمین (یونیورسٹی آف گوتھنبرگ  سویڈن)؛ ڈاکٹر ومسی کرشنا ویما (این آئی ٹی، ورنگل، تلنگانہ، انڈیا)؛ ڈاکٹر سنیل گوراپو (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی، روڑکی، اتراکھنڈ)؛ ڈاکٹر شروتی سنگھ (شاردا یونیورسٹی، یو پی، انڈیا) اور جناب خالد جہانگیر (چیئرمین، آئی سی پی ایس، سری نگر)۔ سیشن میں پینلسٹس کی تنقیدی مداخلتوں کے ساتھ تھیم پر بصیرت انگیز گفتگو ہوئی۔

کشمیر یونیورسٹی میں وائی 20 مشاورت ایک کامیاب پروگرام تھا۔ اس میں نوجوانوں کی طرف سے سوچے گئے پالیسی اقدامات کی نمائش کی گئی۔ اختتامی تقریب پوسٹر اور پینٹنگ کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات اور اسناد کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان کے اختتامی کلمات بھی شامل تھے، جس کے بعد جموں و کشمیر کی مقامی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی دلکش پرفارمنس کی شام ہوئی۔

وائی 20 پروگرام کے حصے کے طور پر یونیورسٹی کی جانب سے پائیداری کی نمائش، لائیو پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے وائی 20 کرانیکل اور یوتھ 20 اور اربن 20 انٹیگریشن کا آغاز کیا گیا۔

کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر پرویز احمد نے باقاعدہ شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5048)


(Release ID: 1923532) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Marathi , Hindi