بجلی کی وزارت

بجلی کی ترسیل کے ورکنگ گروپ کی  تیسری میٹنگ پندرہ مئی 2023 سے سترہ مئی 2023 تک ممبئی میں ہوگی

Posted On: 11 MAY 2023 4:10PM by PIB Delhi

تیسری انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ میٹنگ (ای ٹی ڈبلیو جی) ، ہندوستان کی جی ٹوئنٹی صدارت کے تحت ممبئی میں پندرہ مئی 2023 سے سترہ مئی 2023 تک منعقد ہوگی۔ تین روزہ میٹنگ میں جی 20 رکن ملکوں ،خصوصی مدعوئین ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں مثلا انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے ) ورلڈ بینک اور ورلڈ انرجی کونسل انڈیا کے سو سے زیادہ نمائندے شامل ہوں گے اور ترجیحی شعبوں میں مذاکرات اور تبادلہ خیال کریں گے۔

میٹنگ کی صدارت جناب آلوک کمار ، ای ٹی ڈبلیو جی چیئرمین اور سکریٹری ، بجلی وزارت حکومت ہند کریں گے۔ جناب بھوپندر سنگھ بھلا، سکریٹری، نئی اور قابل تجدید توانائی، جناب وویک  بھاردواج ، سکریٹری ، وزارت کانکنی اور جناب امیت لال مینا، سکریٹری وزارت کوئلہ بھی میٹنگ اور مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

میٹنگ کے پہلے دن خصوصی خطبہ ریلوے ،کوئلہ اور کاکنی وزیر مملکت جناب راؤ صاحب دانوے پیش کریں گے۔

ہندوستان کی سربراہی کے تحٹ چھ ترجیحی شعبے ہیں۔ (۱) توانائی کی ترسیل ٹیکنالوجی کی خلیج کوپر کرتے ہوئے ۔(۲) بجلی کی ترسیل کے لئے کم قیمت فائنانسنگ (۳) انرجی سیکورٹی اور کثیر جہتی سپلائی سلسلہ (۴) انرجی کی عمدہ کارکردگی، صنعتی کم کاربن ترسیل اور ذمہ دارانہ استعمال۔ (۵) مستقبل کے لئے ایندھن ۔ (۶) تمام لوگوں کی صاف ستھری توانائی تک رسائی جو مناسب قیمت پر ہو۔

ممبئی میں مذاکرات اور تبادلہ خیال بنگلورو اور گاندھی نگر میں اس سے قبل ہونے والی پہلی دو میٹنگوں کو آگے بڑھائیں گے اور مساوانہ، مشترک اور تمام لوگوں کی شمولیت والی ترقی کی راہیں نکالیں گے۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ میٹنگ میں آٹھ ذیلی پروگرام ہوں گے۔ایم ڈی بی ایس کے ساتھ ورکشاپ، بایو فیول پر سیمنار، بہترین بین الاقوامی طور طریقوں اور پالیسیوں سے ایک دوسرے کو روشناس کرانا، صاف ستھری توانائی کی ترسیل کے لئے ایس ایم آر ایس پر سیمنار، جی 20 ای ٹی ڈبلیو جی اور جی 20 انڈیا کے انرجی کے ترسیل میں تال میں لانا اور بجلی کی عمدہ کرکردگی میں اضافہ اور بجلی کے ذریعہ بہتر زندگی کا فروغ۔

جی 20 کی ہندوستان کی سربراہی میں چار ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگیں، متعدد ذیلی پروگرام اور ایک وزارتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی جی 20 کی سربراہی گزشتہ سربراہی کے  ادوار کے کاموں کو آگے بڑھائے گی جن میں صاف ستھری توانائی کی ترسیل کے مقصد کو آگے بڑھانے پر کام ہوئے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ایجنڈے میں اسے کلیدی مقام دیا گیا ہے۔

****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:5036



(Release ID: 1923440) Visitor Counter : 88