بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

قومی ایم ایس ایم ای کونسل کا پہلا اجلاس ایم ایس ایم ای پرفارمنس پروگرام (ریمپ) کو بڑھانے اور تیز کرنے پر زور دینے کے ساتھ منعقد ہوا

Posted On: 10 MAY 2023 8:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای)  نے 10 مئی 2023 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں قومی ایم ایس ایم ای کونسل کی پہلی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ قومی ایم ایس ایم ای کونسل کو بین مرکزی وزارتی/محکماتی رابطہ کاری، مرکز ریاستی ہم آہنگی کی نگرانی اور ریمپ پروگرام سمیت ایم ایس ایم ای سیکٹر میں لازمی اصلاحات پر پیش رفت کی نگرانی کیلئے ایک انتظامی اور فعال ادارے کے طور پر کام کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔

اس تقریب کا اہتمام ایم ایس ایم ای کی کارکردگی بڑھانے اور تیز کرنے کی سنٹرل سیکٹر اسکیم  کے تحت کیا گیا جس کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جون 2022 کو کیا تھا۔ ریمپ پروگرام کا مقصد مارکیٹ اور کریڈٹ تک رسائی کو بہتر بنانا، مرکز اور ریاست میں اداروں اور گورننس کو مضبوط بنانا، مرکزو ریاست کے روابط اور شراکت داری کو بہتر بنانا، تاخیر سے کی جانے والی ادائیگیوں کے مسائل کو حل کرنا اور ایم ایس ایم ایز کو سازگار بنانا ہے۔

 

اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب نارائن رانے نے کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایم ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کرنے کی تلقین کی تاکہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں اس شعبے میں آمدنی اور روزگار میں اضافہ ہو جس سے ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد مل سکے۔

 

ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے بھی اس موقع پر قومی ایم ایس ایم ای کونسل کے وائس چیئرپرسن کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے عالمی سطح پر مسابقتی بننے میں ایم ایس ایم ایز کی تائید کی ضرورت کا اعادہ کیا اور مرکزی اور ریاستی سطح کے اقدامات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس تناظر میں انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایم ایس ایم ای کونسل کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور اسے مرکز اور ریاستوں کی کوششوں کو یکجا کرنے کا باعث بننا چاہیے۔

 

میٹنگ میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے سیکرٹریوں اور 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سیکرٹریوں اور نوڈل افسروں نے شرکت کی۔ ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں پر زور دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس پروجیکٹ میں سرگرمی سے حصہ لیں۔ اور ایم ایس ایم ای کی ترقی کے لئے ایم ایس ایم ای کے قومی ایجنڈے کا حصہ بننے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

 

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے اس پروجیکٹ کے بارے میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1923264) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi