وزارت دفاع
پینتیسواں (35 واں ) ہند-تھائی مربوط گشت (کورپیٹ)
Posted On:
10 MAY 2023 6:16PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ کے درمیان 35 واں ہند-تھائی لینڈ مربوط گشت (انڈو-تھائی کورپیٹ) کا 03 سے 10 مئی 2023 تک انعقاد ہوا۔ہندوستانی بحریہ کے جہاز (آئی این ایس) کیسری جو ایک مقامی طور پر بنایا گیا ایل ایس ٹی (ایل) ہے اور ہز تھائی میجسٹیز شپ (ایث ٹی ایم ایس) سائبوری نے جو ایک چاو فرایا کلاس فریگیٹ ہے، دونوں بحریہ کے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ انڈمان سمندر میں آئی ایم بی ایل کے ساتھ کورپیٹ میں حصہ لیا۔
دونوں ممالک کے درمیان بحری روابط کو مضبوط بنانے اور بحر ہند کے اس اہم حصے کو بین الاقوامی تجارت کے لیے محفوظ اور محفوظ رکھنے کے مقصد کے تحت ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ 2005 سے بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ ہر دو سال پر کورپیٹ مشق کرتے آ رہے ہیں۔ کورپیٹ بحری افواج کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کو فروغ دیتا ہے اور ایسے اقدامات کے قیام میں سہولت فراہم کرتا ہے جن کا مقصد غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر منظم (آئییویو ) ماہی گیری، منشیات کی اسمگلنگ، بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ اس سے اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو (ای اے آر) کارروائیوں کے لیے معلومات کے تبادلے کے ذریعے سرگرم ہم آہنگی کو بڑھانے میں مزید مدد ملتی ہے۔
خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے رُخ پر حکومت ہند کے ساگر کے وژن کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ علاقائی بحری سلامتی کو بڑھانے کے لیے بحر ہند کے علاقے کے ممالک کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ یہ کامیابی دو طرفہ اور کثیر جہتی مشقوں، مربوط گشت، مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر) کارروائیوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جس میں وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور تعاملات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ برسوں میں مزید مضبوط ہوا ہے۔
35 ویں انڈو-تھائی کورپیٹ انٹرآپریبلٹی کو مضبوط بنانے اور ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی کا مضبوط بندھن قائم کرنے کے رُخ پر ہندوستانی بحریہ کی کوششوں کو بڑھانے کی طرف ایک اور قدم ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1923225)
Visitor Counter : 146