وزارت دفاع

محکمہ دفاعی پیداوار نے کوالٹی ایشورنس چارجزمعاف کیا

Posted On: 10 MAY 2023 5:09PM by PIB Delhi

اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرنے اور کاروبار میں آسانی لانے کے اہم قدم کی شکل میں دفاعی پیداواری محکمے نے برآمدات کے لئے بنے اسٹورس کے لئے اپنے انتظامی کنٹرول کے تحت کیو اےایجنسیوں کے ذریعے لگائے گئے کوالٹی ایشورنس(کیواے) چارج کو معاف کردیا ہے۔یہ صنعت کے عین مطابق پہل دفاعی مصنوعات کو عالمی بازار میں لاگت مقابلہ جاتی بنائے گی۔

وزارت دفاع ہندوستانی دفاعی مصنوعات کو بین الاقوامی بازار میں اور زیادہ مقابلہ جاتی بنانے کے لئے اپنے مختلف پروف؍ٹیسٹنگ اداروں کے توسط سے صنعت کو مختلف مصنوعات کے لئے پروف؍ٹیسٹنگ سہولت فراہم کرتی ہے۔کیو اے ایجنسیوں کے ذریعے مقرر شدہ شرحوں کے مطابق چارج لگایا جاتا ہے اور صنعت اس چارج کو مصنوعات کی لاگت میں جوڑتی ہے۔ جس سے اس کی لاگت مقابلہ آرائی پر منفی اثر پڑتا ہے، لیکن اب ان چارجز کو ختم کردیا گیا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4995)



(Release ID: 1923206) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil