خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

’غذائیت بھی تعلیم بھی‘


مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کو مضبوط بنانے کے کلیدی اقدامات پر قومی تقریب کل منعقد کی جا رہی ہے

Posted On: 09 MAY 2023 7:10PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کو بہتر بنانے کے لیے کلیدی سرگرمیوں پر کل ایک قومی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے، جو مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن ابھیان (مشن پوشن 2.0) کے دوسرے مرحلے کا ایک اہم جزو ہے اور قومی تعلیمی مشن کے تحت اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی صدارت خواتین اور بچوں کی ترقی (ڈبلیو سی ڈی) اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کریں گی جسے کل یعنی 10 مئی 2023 کو وگیان بھون میں منعقد کیا جائے گا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت جناب مونجپارہ مہندر بھائی؛ جناب اندیور پانڈے، سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور جناب سنجے کول، سابق سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم، حکومت کرناٹک اور چیئرمین، ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن ٹاسک فورس بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اس تقریب میں کلیدی خطبہ دیں گی۔ ایک پینل بحث مہاراشٹر، میگھالیہ، اتر پردیش اور تمل ناڈو کی ریاستوں سے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالے گی۔ تقریباً 800 انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز کے کارکنان بشمول خواتین اور بچوں کی ترقی/ سماجی انصاف کے محکمے کے سینئر افسران اور تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسران، سپروائزر اور آنگن واڑی کارکنان کے پروگرام میں حصہ لینے کی امید ہے۔

اس تقریب کا بنیادی مقصد ابتدائی بچپن کے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے پروگرام ”غذائیت بھی تعلیم بھی“ کا آغاز کیا گیا تاکہ ہندوستان میں دنیا کے سب سے بڑے، عالمگیر، اعلیٰ معیار کے ابتدائی اسکول سسٹم کو یقینی بنایا جا سکے جیسا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے قومی تعلیمی پالیسی کو تجویز کیا ہے۔

پروگرام کے مقررین حاضرین کو اس اہم ضرورت کے بارے میں آگاہ کریں گے اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے پروگرام اور مشن پوشن کے تحت بہت سی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ پروگرام کے شرکا اہم سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے جس کا مقصد آنگن واڑی کارکنوں کو آنگن واڑی کو ابتدائی اسکولنگ کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے صلاحیت سازی میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ موضوع کے ماہرین اور تربیت دہندگان اور آنگن واڑی کارکن اس پلیٹ فارم کا استعمال ای سی سی ای کی مختلف سرگرمیوں کو دکھانے کے لیے کریں گے۔ وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرپرسن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ای سی سی ای ٹاسک فورس کی طرف سے تجویز کردہ کلیدی قابل عمل سرگرمیوں کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دیں گے۔

ملک بھر میں کام کر رہے تقریباً 13.9 لاکھ آنگن واڑی مراکز 6 سال سے کم عمر کے تقریباً 8 کروڑ مستفید بچوں کو اضافی غذائیت اور ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کر رہے ہیں، جس سے یہ دنیا میں اس طرح کی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا عوامی پروگرام بن گیا ہے۔ 6 سال کی عمر تک 85 فیصد دماغی صلاحیت کی نشوونما حاصل کرنے کے عالمی شواہد پر غور کرتے ہوئے، آنگن واڑی ماحولیاتی نظام ملک کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے مقصد کے ساتھ ان کی بنیادی صلاحیتوں کی تعمیر کا ایک اہم مرکز بنتا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے رہنما خطوط کے مطابق، حکومت نے ’غذائیت بھی تعلیم بھی‘ کے ساتھ ملک کی آنے والی نسلوں کی بنیاد کو مضبوط کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت قومی نصاب کے فریم ورک میں بیان کردہ ہر شعبے میں بچوں کی نشوونما کو ہدف بنائے گی، جس میں جسمانی اور ذہنی نشوونما، علمی ترقی، سماجی، جذباتی-اخلاقی ترقی، ثقافتی/ فنکارانہ نشوونما اور مواصلات اور ابتدائی زبان، خواندگی اور تعداد کا پھیلاؤ شامل ہے۔ تمام ریاستیں کھیل پر مبنی، سرگرمی پر مبنی تعلیمی درس گاہ کے لیے قومی ای سی سی ای ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کریں گی، خاص طور پر 0 سے 3 سال کے بچوں کے ساتھ ساتھ 3 سے 6 سال کے بچوں کے ترقیاتی سنگ میلوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جس میں معذور بچوں کے لیے خصوصی تعاون بھی شامل ہے۔

”غذائیت بھی، تعلیم بھی“ ای سی سی ای پالیسی کے ذریعے متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے ذریعے، ہر بچے کو روزانہ کی بنیاد پر کم از کم دو گھنٹے اعلیٰ معیار کی پری اسکول ہدایات فراہم کی جائیں گی۔ جیسا کہ قومی تعلیم پالیسی میں کہا گیا ہے، آنگن واڑی مراکز کو اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے، کھیل کے سازوسامان، اور اچھی تربیت یافتہ آنگن واڑی کارکنوں/ ٹیچروں کے ساتھ مضبوط کیا جائے گا۔

غذائیت بھی تعلیم بھی بچوں کے لیے جامع اور معیاری ابتدائی محرک اور پری پرائمری تعلیم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی، ترقی کے لحاظ سے مناسب تدریس کے استعمال کو یقینی بنائے گی اور پرائمری تعلیم کے ساتھ ساتھ ابتدائی بچپن کی صحت اور غذائیت کی خدمات کے ساتھ روابط پر زور دے گی۔ غذائیت بھی، تعلیم بھی پروگرام آنگن واڑی سیوکوں کو پرائمری ٹیچر کی ہدایات کے وسیلے کے طور پر مادری زبان، مختلف قسم کے تدریسی مواد (بصری معاون آلات، آڈیو معاون آلات، آڈیو ویژول اور طبعی معاون آلات) فراہم کرے گا، اور ملک کی آنے والی نسلوں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں کمیونٹیز کو شامل کرنے کے لیے عوامی تحریک کی تعمیر میں مدد کرے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4955



(Release ID: 1922961) Visitor Counter : 142


Read this release in: Punjabi , English , Hindi