عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اپریل ماہ 2023 کے لئے ڈی اے آر پی جی کے ذریعے وزارتوں ؍محکموں کی کارکردگی پر مبنی 12ویں رپورٹ جاری کی گئی
اپریل 2023 میں مرکزی وزارتوں؍ محکموں کے ذریعے کل 106847شکایات کا نمٹارا کیا گیا، شکایات کے نمٹارے کا اوسط 17دن
یونک آئنڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا، وزارت محنت و روزگار ، محکمہ مالیاتی خدمات(پنشن اصلاحات)اور نیتی آیوگ اپریل 2023 کے مہینے میں شکایات ازالے کے اشاریے میں سرفہرست رہے
Posted On:
09 MAY 2023 7:12PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت محکمہ (ڈی اے آر پی جی)نے اپریل 2023 کے لئے مربوط عوامی شکایت ازالہ اور نگرانی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) ماہانہ رپورٹ جاری کی،جو عوامی شکایات کی نوعیت اور زمروں اور نمٹارے کے عمل کا وسیع تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ ڈی اے آر پی جی کے ذریعے شائع شدہ مرکزی وزاتوں پر یہ 12ویں رپورٹ ہے اور سی پی جی آر اے ایم ایس کے نمٹارے کے بارے میں معلومات کی تشہیر کے لئے ماہانہ رپورٹ کے استعمال کئے جانے کے ایک سال بعد اسے نشان زد کیا گیا ہے۔
2. مرکزی سیکریٹریٹ میں شکایات کے ازالے کا رویہ بلندی کی طرف رہا۔جبکہ زیر التوا ہونے کا رویہ نیچے کی طرف رہا۔ اپریل 2023 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں؍محکموں کے ذریعے 106847شکایات کا ازالہ ، 17دنوں؍شکایتوں کے اوسط نمٹارا وقت اور مرکزی سیکریٹریٹ میں 67932معاملوں کی زیر التوا سطح کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
3. یہ رپورٹ 10 مرحلے والے سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحی عمل کا حصہ ہے، جسے ڈی اے آر پی جی کے ذریعے نمٹارے کے معیار میں بہتری اور وقت کی حد کو کم کرنے کے لئے اپنا یا گیا تھا۔ رپورٹ میں بدعنوانی زمرے کی شکایتوں کے زیر التوا ہونے کے علاوہ مربوط تعلیم، ہرگھر جل اور سوستھیہ بھارت نامی تین اسکیموں کی مختصر معلومات بھی شامل ہے۔
4. مرکزی وزارتوں؍محکموں کے لئے اپریل 2023 کے لئے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم باتیں درج ذیل ہیں۔
1. پی جی معاملے
- اپریل 2023 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 105218 پی جی معاملے موصول ہوئے، 106847 پی جی معاملے حل کئے گئے، جبکہ 67932 پی جی معاملے التوا میں ہے،30اپریل 2023 کے مطابق مرکزی سیکریٹریٹ میں زیر التوا 69561 پی جی معاملوں میں کمی آئی اور یہ کم ہوکرمارچ 2023 میں 67932 پی جی معاملے ہوگئے ہیں۔
اپریل 2023
- مسلسل 9ویں مہینے مرکزی وزارتوں؍ محکموں میں ماہانہ نمٹان ایک لاکھ معاملوں کو عبور کرگیا۔
2. پی جی اپیلیں
- اپریل 2023 میں 18567 اپیلیں موصول ہوئیں اور 18519 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔
اپریل 2023 کے آخر تک مرکزی سیکریٹریٹ میں 28158 پی جی اپیلیں زیر التوا ہیں۔
3. شکایات ازالہ اشاریہ
- یونک آئڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا اور محنت و روزگار وزارت نے شکایت ازالہ اشاریے میں اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اپریل 2023 کے لئے گروپ اے
- اپریل2023 کے لئے گروپ بی میں محکمہ مالیاتی خدمات (پنشن اصلاحات)اور نیتی آیوگ کی کارکردگی شکایت ازالہ اشاریے میں سرفہرست رہی ہے۔
4. التوا
- 30اپریل 2023 تک 17وزارتوں؍ محکموں میں 1000سے زیادہ شکایتیں زیر التوا ہیں۔
5. اوسط اختتامی وقت
- سال 2023 میں تمام وزاتوں؍ محکموں میں یکم جنوری سے 30اپریل 2023 تک اوسط شکایت ازالہ وقت 17 دن ہے۔
6. بی ایس این ایل کال سینٹر سے موصول ردعمل
- مرکزی وزارتوں؍ محکموں کے لئے یکم اپریل سے 30اپریل 2030 تک بی ایس این ایل کال سینٹر کے ذریعے جمع کئے گئے فیڈ بیک میں 4386شکایتوں کو براہ راست شہریوں سے بہترین اور بہت اچھا کی ریٹنگ موصول ہوئی ہے۔
رپورٹ ڈی اے آر پی جی کی ویب سائٹ www.darpg.gov.in پر دستیاب ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4953)
(Release ID: 1922958)
Visitor Counter : 116