وزارات ثقافت
پنجاب کے نوجوانوں کے ایک 45 رکنی وفد نے ’یووا سنگم‘ پروگرام کے تحت مہاراشٹر کے گورنر سے ملاقات کی
مہاراشٹر کے گورنر نے دورہ کرنے والے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ جدید تعلیم اور ہنر حاصل کریں اور اپنے منتخب شعبوں کے ذریعے ملک کی خدمت کریں
Posted On:
09 MAY 2023 5:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کی جانب سے شروع کی گئی ’یووا سنگم‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر ریاست پنجاب کے 45 نوجوانوں کے ایک گروپ نے آج (9 مئی 2023) کو راج بھون ممبئی میں مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس کے ساتھ بات چیت کی۔
مہاراشٹر میں طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مہاراشٹر اور پنجاب نے ملک کی تحریک آزادی کے دوران روحانی اور ثقافتی تبادلوں اور قریبی تعاون کی ایک طویل روایت کا اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ریاستیں جغرافیائی طور پر 1500 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر ہیں، مہاراشٹر اور پنجاب سسٹر اسٹیٹس ہیں۔
مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس نے دورہ کرنے والے طلباء کے وفد کو بتایا کہ سنت نام دیو نے مہاراشٹر سے پنجاب کا سفر کیا، جبکہ سکھوں کے دسویں گرو گرو گوبند سنگھ نے اپنی زندگی کے کچھ سال مہاراشٹر کے ناندیڑ میں گزارے۔
گورنر موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر اور پنجاب نے ملک کو بھگت سنگھ اور راج گرو جیسے عظیم مجاہدین آزادی ساور انقلابی دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اور پنجاب کے بہت سے نوجوان مسلح افواج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ گورنر موصوف نے پنجاب کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جدید تعلیم اور ہنر حاصل کریں، نشے سے دور رہیں اور اپنے منتخب شعبوں کے ذریعے ملک کی خدمت کریں۔
گورنر موصوف نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک کا دورہ کریں اور مختلف ریاستوں کے کھانوں، زبان اور ثقافت کے تنوع کو محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل اور لیپ ٹاپ کے موجودہ دور میں لوگ اپنے گھر والوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں کیونکہ اس سے رابطوں میں اضافہ ہوگا اور وہ بہت کچھ سیکھیں گے۔
مہاراشٹر کا دورہ کرنے والے نوجوانوں نے گورنر موصوف کو اپنے تجربات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے ریاست کے کھانوں اور ثقافت کو پسند کیا ہے۔
پنجاب کے نوجوانوں کے سے مہاراشٹر کے اس دورے کو آئی آئی ٹی بامبے کے ذریعے منظم کیا جا رہا ہے۔ اس ایکسپوژر ٹور کا مقصد نوجوانوں کو سیاحت، روایت، ترقی، ٹیکنالوجی اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے کے شعبوں میں ایک عمیق، کثیر جہتی تجربہ فراہم کرانا ہے۔
آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی سیتارام، آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائریکٹر سبھاسیس چودھری، ’یووا سنگم‘ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر منجیش ہناول، پروفیسر سریندر نائک، آئی آئی ٹی رجسٹرار گنیش بھورکاڈے، این آئی ٹی جالندھر کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
مہاراشٹر کے پینتیس نوجوان اور دادرا نگر حویلی، دمن-دیو سے دس نوجوان بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے ’یووا سنگم‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر این آئی ٹی جالندھر کا سفر کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں ہندوستان کی 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1000 نوجوانوں کی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 4948
(Release ID: 1922898)
Visitor Counter : 128