کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی سکریٹری، اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے بین الاقوامی تجارت، وزارت اقتصادیات، متحدہ عرب امارات اور متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر نے دبئی میں انٹرنیشنل جیولری ایکسپوزیشن سینٹر کا افتتاح کیا
ہندوستان - متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تجارت انڈیا – یو اےای، سی ای پی اے نافذکئے جانے کے بعد مالی سال23۔2022 میں 84 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچی: ڈی پی آئی آئی ٹی سکریٹری
ڈی پی آئی آئی ٹی سکریٹری کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے یو اے ای کا دورہ مکمل کیا؛ تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط مضبوط ہوئے
Posted On:
09 MAY 2023 5:53PM by PIB Delhi
کامرس و صنعت کی وزارت کے صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی تجارت جناب جمعہ محمد القیت یو اے ای میں ہندوستان کے سفیر جناب سنجے سدھیر کے ساتھ آج دبئی، یو اے ای میں انٹرنیشنل جیولری ایکسپوزیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور انڈیا -یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے ) کے نفاذ کی پہلی سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کے زیر اہتمام ایک بزنس ٹو بزنس (بی – 2 - بی) ایونٹ میں شرکت کی۔
بی 2 بی تقریب میں کاروباری افرادسے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجیش کمار سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ اس شاندار نے پہلے سے ہی قریبی اور مضبوط تعلقات کو نئی تحریک اور رفتار فراہم کرتے ہوئے ہندوستان-یو اے ای شراکت داری کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہونے کے ساتھ معاہدے سے ابتدائی فوائد حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں اور مالی سال 2022-23 کے دوران تقریباً 84 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے ایکسپورٹ پروموشن کونسلز (ای پی سیز) کے نمائندوں سمیت ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی تقریباً 100 کمپنیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ہندوستانی وفد نے دبئی ایکسپو میں انڈین پویلین کا دورہ بھی کیا۔
ڈی پی آئی آئی ٹی سکریٹری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے تجارتِ خارجہ ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے گزشتہ روز ہندوستان -یو اے ای سی ای پی اے کی سالگرہ کے موقع پر ’’سی ای پی اے - بیونڈ ٹریڈ‘‘ کے عنوان سے یادگاری تقریبات کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا تھا۔ جناب راجیش کمار سنگھ نے ابوظہبی انوسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) اور مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی – یو اے ای کے سوورین ویلتھ فنڈز (ایس ڈبلیو ایفز) کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بھی ون آن ون میٹنگیں کیں۔
ڈی پی آئی آئی ٹی سکریٹری کی قیادت میں ہندوستانی وفد کا یو اے ای کا 2 روزہ دورہ آج اختتام پذیر ہوا۔ یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کی جانب سے ہندوستان-یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کے نفاذ کی پہلی سالگرہ کے اہم سنگ میل کے موقع پر منعقد کی جانے والی مشترکہ تقریبات کے سلسلے میں ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 4947
(Release ID: 1922892)
Visitor Counter : 106