حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

رام نگر، اتراکھنڈ میں جی۔20چیف سائنس  مشیران گول  میزکی پہلی میٹنگ منعقد

Posted On: 29 MAR 2023 7:18PM by PIB Delhi

رام نگر، اتراکھنڈ نے جی۔20چیف سائنس مشیران گول میز (جی20۔سی ایس اے آر) کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی، جس میں باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی ایس اینڈ ٹی کے مسائل پر زوردار بحث ہوئی۔ جی20۔سی ایس اے آر ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت ایک اہم تقریب ہے جس کی قیادت حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر  نے کیا۔

دن بھر  جاری گول میز میٹنگ میں بیماریوں پر بہترطریقے سے قابو پانے اور وبائی امراض کی تیاری کے لیے ‘ون ہیلتھ’ میں مواقع کے وسیع موضوعات کے تحت بات چیت کا مشاہدہ کیا گیا۔دانشورانہ سائنسی علم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے عالمی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) میں تنوع، مساوات، شمولیت، اور رسائی اور جامع، مسلسل اور ایکشن پر مبنی عالمی ایس اینڈ ٹی پالیسی ڈائیلاگ کے لیے ایک ادارہ جاتی طریقہ کارپرغورو خوض کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PP7M.jpg

بیماریوں پر بہتر طریقے سے قابو پانے اور وبائی امراض کی تیاری کے لیے ‘ون ہیلتھ’ میں مواقع کے تھیم کے تحت، ہم نے وبائی امراض کے لیے لچکدار، موافقت پذیر اور بروقت ردعمل کے لیے وبائی تیاری کے منصوبے، انسانوں، مویشیوں اور جنگلی حیات کے لیے بیماریوں کی نگرانی کے مربوط طریقہ کار، ون ہیلتھ اہمیت کی بیماریوں کے لیے  آر اینڈ ڈی روڈ میپ اور تجزیات میں سرمایہ کاری (جیسے بیماری کی ماڈلنگ،اے آئی/ایم ایل ٹولز) اور ڈیٹا کے معیارات پر تبادلہ خیال کیا۔

دانشورانہ سائنسی علم تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے عالمی کوششوں کی ہم آہنگی کے تھیم کے تحت، ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ رسائی مفت، فوری اور عالمگیر ہونی چاہیے، جرائد کی طرف سے لگائے جانے والے اعلی سبسکرپشن اور آرٹیکل پروسیسنگ چارجز کو کم کیا جانا چاہیے، بین الاقوامی ذخیروں/ آرکائیوز کے ساتھ قومی ذخیرے کےانٹرآپریبل انٹر لنکنگ کا قیام ہونا چاہئے ، اور عوامی مالی اعانت سے چلنے والی سائنسی تحقیق کے علمی نتائج کو وسیع پیمانے پر دستیاب کرنے کے لیے کھلی رسائی ضروری ہے۔

تیسرا تھیم سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) میں تنوع، مساوات، شمولیت، اور رسائی کے بارے میں تھا۔ حصہ لینے والے ممالک نے بڑے سائنسی ادارے میں کم نمائندگی والے، کم مراعات یافتہ، پسماندہ، اقلیتوں کے ساتھ ساتھ قبائلی/مقامی برادریوں تک رسائی کو آگے بڑھانے میں اپنے کام کا اشتراک کیا۔ اس اجلاس میں، روایتی علمی نظام (ٹی کے ایس) کو علم کے باضابطہ نظام میں شامل کرنے پر سائنسی توثیق کے عمل کے ذریعہ اور زبان کے تنوع کی صلاحیت کو تسلیم کرنے اور سائنسی علم تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوتھے اجلاس میں جامع، مسلسل اور ایکشن پر مبنی عالمی ایس اینڈ ٹی پالیسی ڈائیلاگ کے لیے ایک ادارہ جاتی میکانزم کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سائنسی مشیر ثبوت پر مبنی سائنس کے مشورے فراہم کرکے پالیسی کے انتخاب کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور تعاون اور مکالمے کی روح کے تحت، یہ چیف سائنس مشیران کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی مکالمے میں تعاون کریں اور اس میں مصروف ہوں۔ تاکہ بین الاقوامی مسائل کو حل کریں جو پورے سائنسی ادارے کو متاثر کرتے ہیں تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی سب کو فائدہ پہنچا سکے۔

آج زیر بحث موضوعات پر بات چیت اور مصروفیت اگست 2023 تک جاری رہے گی، جب اگلی میٹنگ طے کی جائے گی، جس میں سائنس پالیسی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IZYZ.jpg

میٹنگ کے بعد،حکومت ہند کےپرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر اجے سود،حکومت ہند کے پرنسپل سا ئنسی مشیر(پی ایس اے) کے آفس کے سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی اور جی20 سکریٹریٹ میں انڈر سکریٹری جناب نمن اپادھیائے نے بھی مقامی میڈیا سے بات چیت کی۔ پریس کانفرنس https://youtube.com/live/LHRADlfKGzw?feature=share پر دستیاب ہے۔

***

ش ح۔  ا ک۔ ف ر

U. No. 4933



(Release ID: 1922741) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi