امور خارجہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

متحرک ریاست گوا میں  ہندوستان کی صدارت میں جی20 ترقیاتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ

Posted On: 08 MAY 2023 6:43PM by PIB Delhi

جی20 ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ (ڈی ڈبلیو جی) یعنی جی20 ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 8 سے 11 مئی 2023 کو متحرک ریاست گوا میں منعقد ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں جی 20 کے ارکان، 9 مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے 80 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ڈی ڈبلیوجی کا باضابطہ اجلاس 8 مئی 2023 کو خواتین کی قیادت میں ترقی کے موضوع پر ایک الگ پروگرام کے طور پر منعقد ہوا۔ شرکاء میں آئی اوز، اکیڈمیاں، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کے متعدد نامور ماہرین اور مقررین شامل تھے ، جنہوں نے ابھرتے ہوئے خطوں اور خواتین کی معیشت، یونیفارمڈ سروسز میں خواتین کی قیادت، اور موسمیاتی تبدیلی اور خوراک کے نظام میں تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر خواتین کیسے کام کرسکتی ہیں، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-08at6.43.45PMFFV5.jpeg

 

ڈی ڈبلیو جی میٹنگ کے باضابطہ حصے کا افتتاح 9 مئی 2023 کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ وزارت خارجہ کے سکریٹری (اقتصادی امور) جناب دممو روی کریں گے۔ اس میٹنگ کی صدارت ہندوستان کے ڈی ڈبلیو جی کے شریک چیئرمین - وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری جناب کے کے ناگراج نائیڈو اور محترمہ انعام گمبھیرکریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران ڈی ڈبلیو جی جی20 کے ترقیاتی ایجنڈے کے نگران کے طور پر اور جی20 کی ہندوستانی صدارت کے موضوع ‘‘واسودھیوا کٹمبکم’’ یا ‘‘ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل’’ کے موضوع کے مطابق متنوع عالمی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کرنے جیسےمسائل سے نمٹنے کےلئے ایک درست اور جامع حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-08at6.43.45PM(1)8GH9.jpeg

 

جی20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ترقیاتی ایجنڈا مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور مرکزیت کے مرحلہ کو پہنچ  رہا ہے، خاص طور پرابھی جاری کئی بحران کے اثرات کے تناظرجو 2030 کے ایجنڈے پر پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، عدم مساوات کو گہرا کررہے ہیں اور ماحولیاتی اور آب و ہوا کے خطرات میں اضافہ کررہے ہیں، اوراس ضمن میں غیر متناسب طور پر ترقی پذیر ممالک کو متاثر کررہے ہیں۔ اگلے 3 دنوں میں،ہندوستان کی طرف سے تجویز کردہ مختلف ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی بات چیت ہو گی، جس کے جون میں ترقیاتی وزارتی اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔ اس میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے جی20 ایکشن پلان اور ماحولیات کے لیے طرز زندگی پرجی20 کے اعلیٰ سطحی اصولوں پر غور و خوض شامل ہے، جو 2030 کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کی کوششوں کو ضروری سیاسی جوش اور تیزی فراہم کرے گا۔

خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت کے تعاون سے 9 مئی کو جلسہ گاہ میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کے موضوع پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

 گواحکومت کے تعاون سے جی20 کے مندوبین ثقافتی خوبی اور تنوع اور انوکھے ہندوستانی پکوان کے تجربے سے بھی لطف اندوز ہوں گے جو انہیں گوا کے بھرپور ورثے کی ایک جھلک فراہم کرے گا۔ حکومت گوا کے کئی سینئر معززین بھی سماجی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

***

ش ح۔  س ک۔ ف ر

U. No. 4912


(Release ID: 1922719) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Marathi , Hindi